سرینگر میں کمسن لڑکے کی چھروں سے چھلنی نعش دستیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-18

سرینگر میں کمسن لڑکے کی چھروں سے چھلنی نعش دستیاب

سری نگر
پی ٹی آئی
ہروان علاقہ میں کل شام جھڑپوں میں ایک کمسن لڑکے کی موت کے پیش نظر آج یہاں کرفیو نافذ کردیا گیا ، جب کہ کشمیر کے گرمائی دارالحکومت اور دیگر دو ٹاؤنس میں تحدیدات برقرار ہیں ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر سٹی کے ہروان علاقہ میں آج صبح کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ، جب کہ شہر کے داخلی علاقوں کے پانچ پولیس اسٹیشنوں اور بٹمالو میں یہ پہلے سے نافذ ہے۔ شہر کے ہروان علاقہ میں کل رات دیر گئے ایک کمسن لڑکے کی چھروں سے چھلنی نعش دستیاب ہوئی ۔ وہ کل اس علاقہ میں مظاہرین اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان جھڑپوں میں زخمی ہوا ہوگا ۔ تشدد زدہ وادی میں آج مسلسل 71ویں دن عام زندگی مفلوج رہی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور جنوبی کشمیر کے پلگام ٹاؤنس میں بھی کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نظم و ضبط کی برقراری کے لئے وادی کے دیگر علاقوں می نعوام کے اجتماع پر پابندی عائد ہے ۔ علیحدگی پسندوں نے اپنے احتجاجی پروگرام میں22ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔ انہوں نے شام کے اوقات میں بھی ہڑتال میں کوئی نرمی نہ دینے کا اعلان کیا ہے ، دکانات، تجارتی ادارے ارو پٹرول پمپ مسلسل بند ہیں ۔ جب کہ سڑکوں پر عوامی ٹرانسپورٹ بھی دستیاب نہیں ہے ۔ شہریوں کی اموات کے خلاف احتجاج کے لئے علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کی اپیل پر اسکول، کالج ار دیگر تعلیمی ادارے بھی بند رہے ۔ ساری وادی میں 12ستمبر کو شام چار بجے سے سوائے بی ایس این ایل کے پوسٹ پیڈ کنکشن کے تمام موبائل خدمات براڈ بینڈ سرویس سمیت انٹر نیٹ خدمات مسدود ہیں ۔

Pellets kill boy, Srinagar erupts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں