پی ٹی آئی
نیپال سیاسی تبدیلی سے گزر رہا ہے ۔ ایسے میں ہندوستان نے آج مطالبہ کیا کہ ملک کے دستور میں سبھی طبقات کی امنگوں کوجگہ دی جائے ۔ اس نے ہمالیہ کے دامن میں آباد ملک کے دستور میں سبھی طبقات کی امنگوں کو جگہ دی جائے ۔ اس نے ہمالیہ کے دامن میں آباد ملک میں قدم جمانے کی چین کی کوششوں کے درمیان نیپال کو تمام ممکنہ مددکا تیقن دیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے نیپالی ہم منصب پشپا کمار و اہل پرچنڈا سے تفصیلی اور مثبت بات چیت کی ۔ دونوں قائدین نے تین معاہدوںپر دستخط کئے جن میں ایک معاہدہ مابعد زلزلہ نیپال کی تعمیر نو کے لئے ہندوستان کی جانب سے 150ملین امریکی ڈالر کی امداد سے متعلق ہے ۔ دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعدیہ پرچنڈا کا پہلا دورہ ہند ہے ۔ کے پی شرما اولی جولائی میں نئے دستور کے خلاف مدھیسی برادری کے احتجاج کے بعد سیاسی اتھل پتھل کے باعث مستعفیٰ ہوگئے تھے۔دونوں ممالک نے یہ بھی طے کیا کہ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون برقرار رکھا جائے ۔ بات چیت کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں مودی نے کہا کہ ہندوستان امید کرتا ہے کہ نیپال اپنے متنوع سماج کے تمام طبقات کی امنگوں کو جگہ دیتے ہوئے دستور کامیابی سے لاگو کرے گا۔ وزیر اعظم نے پرچنڈا کی موجودگی میں کہا کہ قریبی پڑوسی اور قریبی دوست ہونے کے ناطہ نیپال میں امن، استحکام اور معاشی ترقی ہمارا مشترکہ مقصد ہے ۔ اس پر نیپالی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے ملک کے پاس ہندوستان کے لئے خیر سگالی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ دونوں ممالک کا مقدر باہم مربوط ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی و معاشی خوشحالی کے سفر میں ہر قدم پر نیپال کا شراکت دار بننا ہندوستان کے لئے اعزاز ہوگا ۔ ہماری دوستی آمزودہ اور انوکھی ہے ۔ ہم مشکل وقت میں اسی طرح ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہیں جیسے ہم ایک دوسرے کی کامیابی پر خوشی مناتے ہیں۔ نیپال میں استحکام کے لئے پرچنڈا کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں پر اعتماد ہوں کہ آپ کی قیادت میں نیپال دستور کو کامیابی سے لاگو کرپائے گا۔ متنوع سماج کے تمام طبقات کی امنگوں کو اس میں جگہ ملے گی ۔ نیپال میں سیاسی تبدیلی کے تعلق سے پرچنڈا نے کہا کہ ان کی حکومت سنجیدہ کوشش کررہی ہے ۔ کہ سماج کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلا جائے ۔ نیپال کے ساتھ ہندوستان کے قریبی تعلقات رہے ہیں لیکن چین ، کھٹمنڈو پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہا ہے ۔ کے پی اولی نے چین کے ساتھ قریبی اشتراک کی کوشش کی تھی۔ اولی کے دور وزارت عظمیٰ میں نیپال نے چین کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ معاہدہ کیا تھا۔ ہندوستان، نیپال کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں