ملک کو ہندو پاکستان بننے نہیں دیں گے - ششی تھرور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-09-06

ملک کو ہندو پاکستان بننے نہیں دیں گے - ششی تھرور

جئے پور
پی ٹی آئی
سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے آج الزام لگایا کہ بی جے پی سیاسی مقصد کے لئے ہندوستانی تاریخ کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کو ہندوپاکستان بنانے نہیں دے گی ۔ انہوں نے قوم پرستی کی دوبارہ تشریح اور تاریخ کی دوبارہ تحریر کے موضوع پر اپنی تقریر میں کہا کہ ہم انہیں سیاسی اغراض کے لئے تاریخ کو ہائئی جیک کرنے یا اس سے فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے ۔ ہم بی جے پی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہندوستان کو ہندو پاکستان بنادے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ہندوستان کی آزادی کے ہیروز کو نظر انداز کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے نریندر مودی او رملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے درمیان تقابل کیا گیا تھا اس سے تاریخ کی سمجھ کے فقدان کا پتہ چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ2002ء کے گجرات فسادات کے دوران مودی کو کارروائی کرنے کے لئے تین سے چار دن لگے تھے لیکن1974ء فسادات کے دوران سردار پٹیل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قومی دارالحکومت میں مسلمانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل شخصی طور پر درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءؒ پر گئے تھے او روہاں مسلمانوں کے لئے دعا کی تھی کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ مودی مسلمانوں کے لئے کسی درگاہ میں دعا کریں گے ۔ سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ ہر اس بات کی مخالفت کرے گی۔جو قوم کے مفاد میں نہ ہو۔ اس دوران ششی تھرور نے کہا کہ گزشتہ دو تین برسوں میں ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی مسائل پس پشت رکھ کر تعلقات پر معمول پر لایا جاسکتا ہے جس طرح یو پی اے حکومت نے اپنے دور میں کیا تھا۔

Congress will not let BJP reduce India to 'Hindu Pakistan': Congress MP Shashi Tharoor at Parliament

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں