پاکستان میں ہندوستانی صحافیوں کو سارک اجلاس کے باہر ہی روک دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-08

پاکستان میں ہندوستانی صحافیوں کو سارک اجلاس کے باہر ہی روک دیا گیا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اسلام آبا دمیں منعقد شدہ حالیہ وزراے داخلہ کی کانفرنس کے لئے رپورٹنگ کے لئے گئے ہوئے ہندوستانی صحافیوں کو پاکستانی عہدیداروں کے معاندانہ رویہ کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے ہندوستانی صحافیوں کو نہ صرف افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی بلکہ انہیں اجلاس کے مقام پر گیٹ کے باہر ہی روک دیا گیا ۔ اس کی وجہ سے چند لمحوں کے لئے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ سارک اجلاس کی خبر رسانی کے لئے ہندوستان کے چھ صحافیوںکو اسلام آباد سفر کا ویزا جاری کیا گیا تھا ۔ جب وہ اجلاس کے مقام پر پہنچے تو انہیں افتتاحی تقریب کی عمارت میں داخلہ کی اجازت سے صاف انکار کردیا گیا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف بھی موجود تھے ۔ ہندوستانی صھافی اس طرز عمل کے بعد اس باب الداخلہ کے قریب ٹھہر گئے جہاں پاکستانی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سارک ممالک سے آنے والے اہم وفود کا استقبال کررہے ہیں ۔ پاکستانی میڈیا جب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پہنچنے کی تصاویر لینے لگا تب ہندوستانی صحافی بھی اس کے ساتھ شامل ہوگئے لیکن فوراً ہی پاکستانی عہدیداروں نے بڑی بے رخی سے انہیں وہاں سے چلے جانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ہندوستانی صحافیوں کو گیٹ کے باہر ٹھہرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ پاکستانی عہدیداروں نے جب دور درشن کے کیمرہ مین آر جئے شری پوری اور اے این آئی کے اجئے کما رشرما کو اپنے کیمرہ نکال دینے کی ہدایت دی تب ایک سینئر ہندوستانی سفارتکار نے مداخلت کی اور احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق سفارتکار نے بڑے زور شور سے ہندوستانی صحافیوں کو گیٹ کے قریب جانے کی اجازت دینے اور سنگھ کی آمد کی تصویر کشی وویڈیو گرافی کا موقع دینے کا مطالبہ کیا جب کہ پاکستانی صحافی آزادانہ طور پر یہ کام کررہے تھے لیکن پاکستانی عہدیداروں نے واضح کردیا کہ ہندوستانی صھافیوں کو فی الفور وہاں سے چلے جانا ہوگا جس پر پاکستانی عہدیداراور ہندستانی سفارتکار کے درمیان لفظی جھڑپ ہوگئی ۔ ایک عہدیدار نے اس موقع پر اپنے جونیرس کو حکم دیا کہ ہندوستانی صحافیوں کو گھیر لیاجائے ۔ جب کئی افراد نے جو غالبا سادہ لباس میں پولیس ملازمین تھے، رپورٹرس اور کیمرہ مینوں کو گھیرلیا تب تصویر کشی عملا ممکن نہیں رہی ۔ پاکستانی حکام نے مقامی میڈیا میں یہ اطلاعات گشت کروائیں کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ کانفرنس کے دوران8مرتبہ واش روم گئے تاکہ نئی دہلی کو فون کیاجائے ۔ حقیقت یہ ہے کہ وزیر داخلہ واش روم کو صرف دو مرتبہ گئے ۔ دوسری حقیقت یہ ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سیل فون استعمال نہیں کرتے حتی کہ جب ہندوستان میں بھی ہوتے ہیں تو ضرورت پڑنے پر اپنے ماتحتوں میں سے کسی کا فون استعمال کرتے ہیں ۔

Indian journalists barred even from standing outside gates of SAARC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں