100 سرفہرست قرضداروں کی فہرست جاری کی جائے - سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری یچوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-08

100 سرفہرست قرضداروں کی فہرست جاری کی جائے - سی پی آئی ایم جنرل سکریٹری یچوری

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے وزیرا عظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرفہرست 100قرضداروں کے نام جاری کرتے ہوئے سرکاری بینکوں کی جانب سے کارپوریٹس کو جاری کردہ بے تحاشہ قرضوں کی وصولی کے لئے لائحہ عمل مرتب کریں ۔ یچوری نے مودی کے نام اپنے کھلے خط میںکہا کہ میں گزارش کرتا ہوں کہ بطور وزیر اعظم سر فہرست100 قرضداروں سے زیر التوا قرضوں کے حصول کا آغاز کرنے فوری لائحہ عمل مرتب کریں۔ اس کا آغاز آپ کو ان کے نامون اور بقایہ جات کو منظر عام پر لاکر کرنا ہوگا ۔ یہ فہرست آر بی آئی ، آپ کی حکومت اور سپریم کورٹ کے پاس پہلے سے موجود ہے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کا مطلب یہی ہوگا کہ آپ کی حکومت، ان کرونی سرمایہ داروں کی عیاشی کی قیمت غریب ہندوستانیوں کو اداکرنے پر مجبور کررہی ہے ۔ یچوری نے کہا کہ اور پہلے عاجلانہ وصولی اور بعد ازاں باز سرمایہ کاری آپ کی حکومت کو اسی جذبہ سے کرنا چاہئے ۔ ایسا کرنے میں ناکامی اس بات کی توثیق ہوگی کہ آپ کی حکومت بددیانتی سے رقم حاصل کرنے والوں پر مہربان ہے اور کرونی سرمایہ داری کی سرپرستی کرتی اور اسے فروغ دیتی ہے ۔ انہوں نے آر بی آئی مالیاتی استحکام کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں پھر ایک مرتبہ بینک کاری شعبہ کی غیر یقینی صورتحال کو اجاگر کیا ہے۔ مارچ2016ء کے اختتام پر شیڈول کمرشل بینکوں( ایس سی بیز) کے مجموعی غیر کار کرد اثاثے( جی این پی ایز)560,822کروڑ تھے ، جو ان کی جانب سے جاری کردہ72,72,927کروڑ روپیوں کا 7.71فیصد ہے ۔ علاوہ ازیں باز ڈھانچہ جاتی اسٹینڈ ڈ قرضہ جات 294,729کروڑ ہے، جو جملہ قرضون کا4.05فیصد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے بینکوں کی جانب سے جاری کردہ85,551کروڑ روپے کا قرض، قرضداروں نے نہیں لوٹایا۔

Name India's top 100 loan defaulters: Yechury urges Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں