آئی اے این ایس
راجستھان ہائی کورٹ نے پیر کے دن بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو چنکارا کے شکار کے 18سال پرانے دو کیس سے بری کردیا۔ سلمان نے ہائی کورٹ کی جودھپور پر تحت کی عدالت کے2006کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا جس میں انہیں شکار کے دو علیحدہ کیسس میں ایک اور پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ پیر کے دن جسٹس نرمل جیت کور نے سلمان کی اپیل قبول کرلی۔ اور انہیں تمام الزامات سے بری کردیا۔ انہوںنے ریاستی حکومت کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی خارج کردی۔ سماعت ، مئی کے آخری ہفتہ میں مکمل ہوگئی تھی اور احکام محفوظ رکھے گئے تھے ۔ سلمان کے وکیل ہستی مل سارسوت نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے سلمان کو دونوں کیسس میں بری کردیا۔ اداکار پر دو علیحدہ کیسس میں چنکارا کو ہلاک کرنے کا الزام تھا ۔ ایک جانور جودھپور کے مضافات میں26ستمبر1998میں اور دوسرا گھوڑا فارمس میں28ستمبر1998میں مارا گیا تھا۔ اس وقت فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ چل رہی تھی ۔ قبل ازیں سلمان کو جودھپور جیل میں رہنا پڑ اتھا۔ سلمان کی بہن الویرا آج فیصلہ سنائے جانے کے وقت کھچا کھچ بھرے کورٹ روم میں موجود تھیں ۔ راجستھان کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے ایل ٹھاکرے نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ہم پہلے فیصلہ کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور پھر مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔ ریاستی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے رجوع کیاجاسکتا ہے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب عدالت نے کہا کہ چنکارا کے جسم سے برآمد پیلیٹس سلمان کی لائسنس یافتہ بندوق سے فائر نہیں ہوئے۔ مبینہ شکار کے وقت سلمان اور دیگرفلمی ستارے جس جیپ میں سوار تھے اس کا ڈرائیور لاپتہ ہے جس سے اداکار کے خلاف استغاثہ کا کیس کمزور ہوگیا ۔ 50سالہ اداکار کو2007میں تقریبا ایک ہفتہ جیل کاٹنی پڑی تھی ۔ وکیل صفائی کی دلیل تھی کہ دونوں کیسس ، واقعاتی شبہات کی بنیاد پر درج ہوئے ۔ کوئی چشم دید گواہ یا ثبوت اداکار کے خلاف نہیں ہین ۔
Salman Khan acquitted in 18-year-old blackbuck poaching case
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں