بچہ مزدوری کے خلاف بل پارلیمنٹ میں منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-27

بچہ مزدوری کے خلاف بل پارلیمنٹ میں منظور

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کسی بھی پیشے میں اب چودہ سال سے کم عمر کے بچے سے کام لینے پر دو سال کی جیل ہوسکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں آج پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا گیا تاہم اس صورت میں استثنیں ہوگا جب بچہ اپنے خاندان کی مدد کرتا ہے ۔ بچہ مزدوری ترمیمی بل کے تحت چودہ سال سے کم عمربچوں کو نوکری پر رکھنا آجرین کے لیے قابل سزا جرم بنادیاگیا ہے اور اس میں ماں باپ کے لئے بھی سزا کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ لوک سبھا میں آج یہ بل منظور کیاگیا جس کے تحت چودہ سال سے 18سال کے بچوں کو نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں خطرناک حالات والے پیشوں میں روزگار نہیں رکھا جانا چاہئے ۔ ا س بل کو19جولائی کو راجیہ سبھامیں منظور کیاگیا تھا ۔ اس بل کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے سزا میں اضافہ کیا گیا ہے اور اسے تین ماہ تا ایک سال کے بجائے چھ مہینہ تا دو سال کردیاگیا ہے ۔ اس کے علاوہ جرمانہ کو دس ہزار تا بیس ہزارسے بڑھا کر بیس ہزار تا پچاس ہزار کردیا گیا ہے ۔ دوسری مرتبہ جرم کا ارتکاب کرنے والے کو ایک سال تا تین سال کی سزا کردی گئی ہے ۔ جو پہلے چھ ماہ سے دو سال تھی ۔ اس بل کی ایک شق کے مطابق کسی بھی پیشہ یا عمل میں کسی بچہ کو نوکری پر نہیں رکھا جانا چاہئے ، بجزاس صورت میں جہاں وہ اسکول کے اوقات کے بعد اپنے خاندان کی مدد کرتا ہو یا کھیتوں میں اپنے خاندان کی مدد کرتا ہو یا گھر کے کوئی کام کرتا ہویا سیکھنے کے مقصد سے چھٹیوں کے دوران فنی اداروں میں شرکت کرتا ہو۔ زیر لیبر اور روزگار بنڈارو دتا تریہ نے کہا کہ یہ تاریخی بل ہے ۔ اس دوران یونیسیف نے اس بل پر تحفظات کا اظہار کیا۔

Parliament Passes Child Labour Amendment Bill

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں