ہم جنس پرست و دو جنسی افراد تیسری صنف نہیں - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-01

ہم جنس پرست و دو جنسی افراد تیسری صنف نہیں - سپریم کورٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے مخنثوں سے متعلق2014ء کے اپنے فیصلہ میں تبدیلی کرنے سے انکار کردیا، اور وضاحت کی کہ ہم جنس پرست ، گے ، دو جنسی افراد تیسری صنف نہیں ہیں ۔ جسٹس اے کے سکری اور جسٹس این وی رامنا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے15اپریل2014ء کو دئیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلہ سے واضح ہے کہ ہم جنس پرست ’گے اور دو جنسی افراد کا شمار تیسری صنف نہیں ہوتا ۔ سماعت کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل منندر سنگھ نے کہا کہ پہلے دئیے گئے فیصلہ میں مکمل طور پر واضح نہیں کیا گیا ہے کہ اگر ہم جنس پرست، گے اور دو جنسی افرا د مخنث ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وضاحت کی ضرورت ہے۔ مخنث طبقہ کے چند جہد کار وں کی درخواست کی پیروی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ آنند گروور نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ کے2014ء کے فیصلہ پر مرکز گزشتہ دو برسوں سے عمل آوری نہیں کررہا ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ مخنثوں کی وضاحت کی ضرورت ہے ۔

Gays, lesbians, bisexuals are not third gender, Supreme Court clarifies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں