رگھو رام راجن کا ریزرو بنک کی دوسری میعاد قبول کرنے سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-19

رگھو رام راجن کا ریزرو بنک کی دوسری میعاد قبول کرنے سے انکار

دہلی
پی ٹی آئی
سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم نے ہفتہ کو کہا کہ وہ آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن کے دوسری میعاد کے فیصلوں پر مایوس اور افسردہ ہیں ، تاہم انہیں اس فیصلے سے حیرانی نہیں ہوئی ، مجھے راگھو رام راجن کے آر بی آئی چھوڑنے کے فیصلہ سے سخت مایوسی اور افسوس ہوا جب کہ4ستمبر 2016کو ان کا میعاد ختم ہوگا، تاہم ساتھ ہی مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ میں اس بات پر حیران نہیں ہوں ، انہوں نے اس مسئلہ پر اپنا تاثر پیش کرتے ہوئے کہا۔ سابق وزیر فینانس نے کہا کہ حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ بند طریقہ سے بے بنیاد الزامات ، خفیہ طور پر سے شہ دیتے ہوئے بچکانہ حملوں کے ذریعہ نامور اور انتہائی قابل ماہر معیشت کو ان کے عہدے سے بے دخل کیا۔ جیسا کہ میں نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ یہ حکومت یہ اہلیت نہیں رکھتی کہ اسے ڈاکٹر راجن جیسا شخص ملے، ہندوستان نے کھودیا۔ راجن کو یو پی آئی حکومت نے سال2013ء میں آر بی آئی گورنر مقرر کیاتھا جب کہ چدمبرم اس وقت وزیر فینانس تھے ۔ کھلے الفاظ میں ہر موضوع پر اپنی زبان کھولنے والے راگھو رام راجن نے جیمس بانڈ کے اسٹائیل میں کہا کہ میرا نام راجن ہے اور میں نے جو کیا وہ میں نے کیا، انہوں نے ہر موضوع چاہے وہ معاشی ہو یا سیاسی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنی شخصیت کا وقار رکھتے ہوئے راجن نے ہفتہ کے دن دوسرے میعاد کے لئے خدمات جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا، موجودہ حالات اور حکومت سے رابطہ کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ لیا، تاہم انہوں نے صاف کردیا کہ وہ اپنے نامکمل کام جو کہ مہنگائی پر کنٹرول اور بینک کے دیگر ضروری کاموں کی تکمیل کے لئے ہر وقت موجود ہیں۔ انہوں نے دادری میں بیف کھانے کے مسئلہ پر مسلمان کے قتل معاملے پر کھل کر مذمت کی ، علاوہ ازیں ہندوستانی معیشت کو اندھی دنیا میں ایک آنکھ والے شاہ سے تعبیر کیا۔ انہوں نے نئی جی ڈی پی نمبروں اور کئی پروگراموں کے مرکزی حکومت کی جانب سے شروعات پر سوالات اٹھائے ۔ بی جے پی کے نو منتخب راجیہ سبھا رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے راجن کو ذہنی طور پر مکمل ہندوستانی ہیں بھی یانہیں کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ممبئی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب آر بی آئی گورنر راگھو رام راجن نے جو اپنے آپ پر سیاسی تنقیدوں سے پریشان ہیں ، آج اس عہدہ پر دوسری میعاد سے انکار کردیا۔ راجن نے آر بی آئی عملہ کے نام اپنے پیام میں کہا کہ کافی غوروخوض اور حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ4ستمبر2016کو بحیثیت گورنر اپنی میعاد کے اختتام پر میں تعلیمی میدان میں واپس ہوجاؤں گا ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ قیاس آرائیاں ہورہی تھیں کہ راجن جو آئی ایم ایف کے مشہور ماہر معاشیات ہیں اور جنہوں نے2008ء کے عالمی مالیاتی بحران کی پیش قیاسی کی تھی ، دوسری میعاد کے لئے بھی گورنر بنائے جائیں گے ۔

RBI chief Rajan says no to RBI second term

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں