بحریہ و فضائیہ کو دنیا بھر میں امریکی اڈوں تک رسائی - وزیر دفاع پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-29

بحریہ و فضائیہ کو دنیا بھر میں امریکی اڈوں تک رسائی - وزیر دفاع پاریکر

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج بتایا کہ فوجی نقل و حرکت سے متعلق ۔ ہند۔ امریکہ معاہدہ کے باعث دنیا کے کئی مقامات میں قائم امریکہ کی فضائی اور بحری اڈوں پر ہندوستانی لڑاکا طیاروں اور بحری جہازوں میں ایندھن بھرنے سہولت حاصل ہوجائے گی ۔ این ڈی اے حکومت کے دو سال کی تکمیل پر صحافت سے ملاقات کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے منوہر پاریکر نے کہا کہ گزشتہ ماہ فروری میں جس وقت امریکہ کے وزیر دفاع اشٹن کارٹر ہندوستان آئے تھے اس وقت ہوئے طے پائے یادداشت مفاہمت کے مطابق اصل معاہدہ میں فوجی نقل و حرکت سے متعلق، لاجسٹک ایکسچینج میمورنڈم ، کے ذریعہ امریکہ سے معاہدہ ہورہا ہے ۔ اس معاہدہ پر طرفین تفصیلات کے تبادلہ کے ذریعہ حتمی شکل دے رہے ہیں ۔ اس سوال پر کہ اس معاہدہ سے ہندوستان فورسس کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے ،اس پر وزیر دفاع پاریکر نے کہا کہ فی الوقت ی معاہدہ، مسودہ کی شکل میں ہے اور اس پر غور کیاجارہا ہے ، یہ معاہدہ اس معاہدہ سے یکلخت مختلف ہے جس پر یوپی اے دور حکومت میں پارلیمنٹ میں بحث کی گئی تھی۔ اس معاہدہ پر کانگریس اور طویل عرصہ تک وزیر دفاع رہنے والے اے کے انٹونی کی تنقید کی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی زیر قیادت سابقہ یوپی اے حکومت نے بھی اس کا مسودہ تیار کیا تھا لیکن اسے کابینہ میں نہیں بھیجا گیا تھا ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) حکومت نے اس معاہدے کا مسودہ نئے سرے سے تیار کیا ہے ۔ اس سوال پر کہ امریکی فوجی اڈوں تک ہندوستانی فورسس کو رسائی کی اجازت سے ہندوستان کو کیا فائدہ ہوگا، اس پر پاریکر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ سے ہندوستانی فورسس کو دنیا بھر میں قائم امریکہ کی فوجی اڈوں تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ پاریکر نے بتایا کہ دونوں ملک اس پر اصولی طور پر اتفاق کرچکے ہیں اور اس کے نفاذ کے تحت دونوں کو کچھ دستاویزات کا تبادلہ کرنا ہے جس کے بعد اس کا اطلاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ہندوستان کے جنگی طیارے اور جنگی جہاز امریکہ کے دنیا بھر میں واقع کسی بھی فوجی اڈے کا استعمال کرسکیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ کسی تنازعہ کے آپریشن یا جنگ کی صورت میں نافذ نہیں ہوگا ۔ دونوں ممالک کے طیارے اور جنگی جہاز بین الاقوامی انسانی امدادی مہمات، آفات اور دیگر امن آپریشن میں ایک دوسرے کے فوجی اڈوں کا استعمال کر کے ایندھن، پانی اور دیگر مواد لے سکیں گے ۔ اس سہولت کے لئے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو رقم ادا کرنا پڑے گا اور یہ بلا معاوضہ نہیں ہوگا۔ پاریکر نے کہا کہ کسی خاص مہم کی صورت میں ان فوجی اڈوں کے استعمال کے بارے میں دونوں ملک اس مخصوص معاملے کے تناظر میں صورت حال کا اندازہ کرکے فیصلہ کریں گے ۔

Logistic Agreements With US Will Give India Access To US Military Bases: Parrikar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں