سرکاری ڈاکٹروں کی عمر وظیفہ 65 برس کرنے کا اعلان - مودی حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-27

سرکاری ڈاکٹروں کی عمر وظیفہ 65 برس کرنے کا اعلان - مودی حکومت

سہارنپور،یو پی
یو این آئی
اتر پردیش میں آئندہ سال کے اسمبلی الیکشن کا بگل بجاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی حکومت کی دو سالہ کامیابیاں اجاگر کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ این ڈی اے حکومت کرپشن کے خاتمہ پر اٹل ہے ۔ انہوں نے یہاں زبردست ریالی سے خطاب میں حاضرین سے پوچھا کہ آپ نے این ڈی اے حکومت کے دو سالہ دور میں کرپشن کے بارے میں سنا ہے ؟ کسانوں کی فلاح و بہبود پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان اکی حکومت سال2022تک کسانوں کی آمدنی دگنی کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔2022میں ہندوستان اپنی آزادی کے75سال منائے گا۔ پچھلی حکومتوں کر ہر اسکیم کا نام کسی مذہب یا فرقہ کے نام پر رکھنے کے لئے نشانہ تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے پروگرام اور پالیسیوں کا مقصد سماج کے تمام طبقات کی بھلائی کرنا ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب وزیر اعظم مودی نے جمعرات کے دن کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بدل رہا ہے لیکن چند لوگوں کی ذہنیت نہیں بدلی ہے ۔ مودی اپنی حکومت کارپوریٹ کارڈ پیش کرنے اتر پردیش آئے ہوئے ہیں ۔ اس ریاست میں اسمبلی الیکشن آئندہ سال ہونے والا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے لال قلعہ کی فصیل سے کہہ دیا تھا کہ میں وزیر اعظم نہیں ہوں بلکہ پردھان سیوک ہوں ہندوستان کے 125کروڑ لوگوں کا۔ میں بلا وقفہ کام کرتا رہتا ہوں تاکہ غریبوں اور سماج کے درکنار لوگوں کی امنگیں پوری ہوں ۔ گزشتہ دو برس میں میں نے پوری کوشش کی کہ ریاستیں طاقتور بنیں تاکہ غریبوں اور درکنار لوگوں کی فلاح وبہبود ہو ۔ پی ٹی آئی کے بموجب ڈاکٹروں کی قلت کے حوالہ سے وزیر اعظم نے آج اعلان کیا کہ سرکاری ڈاکٹروں کی عمر وظیفہ65برس کردی جائے گی۔ مرکزی کابینہ جاریہ ہفتہ اس فیصلہ کو منظوری دے گی۔ اپنی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر ریالی سے خطاب میں مودی نے کہا کہ ملک میں مزید ڈاکٹروں کی ضرورت ہے لیکن ان کے دو سالہ اقتدار میں یہ کمی دور کرنا ممکن نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں تحت تمام ڈاکٹروں پر اس کا اطلاق ہوگا ۔ڈاکٹر وں کی بڑی قلت ہے ۔ بعض ریاستوں میں ان کی عمر وظیفہ60اور بعض میں62سال ہے۔ اگر ریاستوں میں میڈیکل ادارے مناسب تعداد میں موجود ہیں تو پھر ہمیں مزید ڈاکٹر درکار ہوں گے ۔2سال میں اتنے داکٹر دستیاب کرانا ممکن نہیں اور غریب خاندانوں کو مجبور نہیں کیاجاسکتا کہ وہ ڈاکٹروں کے بغیر اپنا کام چلائیں لہذا اتر پردیش سے میں اعلان کرنا چاہوں گا کہ جاریہ ہفتہ ہماری حکومت کی کابینہ ایک فیصلے لے گی اور ڈاکٹروں کی عمر وظیفہ بڑھادی جائے گی۔

Modi announces 65 as retirement age for govt. doctors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں