تلنگانہ کو آئندہ 5 دنوں تک گرمی سے راحت نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-17

تلنگانہ کو آئندہ 5 دنوں تک گرمی سے راحت نہیں

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ کے عوام کو23اپریل تک گرمی سے راحت ملنے والی نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ پانچ دنوں تک9اضلاع میں44تا45ڈگر ی سنٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رہے گا ۔ دونوں شہر حیدرآباد اور سکندر آباد بھی گرمی کی شدید لپیٹ میں رہین گے اور 23اپریل تک درجہ حرارت43ڈگری سنٹی گریڈ رہے گا ۔ ہفتہ کو نظام آباد تلنگانہ کا گرم ترین مقام رہے گا۔ جہاں مسلسل تیسرے دن45ڈگری سنٹی گریڈ عزم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ شدید گرمی سے تلنگانہ کے تمام دس اضلاع متاثر ہیں ۔ عام زندگی پر اس کا اثر پڑا ہے۔ ضلع کلکٹروں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ دوپہر بارہ بجے سے چار بجے تک مزدوروں سے کوئی کام نہ لیں ۔ تلنگانہ میں گرمی کی لو سے مرنے والوں کی تعداد122ہوگئی ہے جب کہ سرکاری طور پر فوت ہونے والوں کی تعداد34بتائی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار جانوروں اور پرندوں کے لئے گھانس اور پانی کا انتظام کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن جنگل کے اندرونی مقامات پر جانور مردہ پائے گئے ۔ حتی کہ شہری علاقوں میں پرندوں کے فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ دونوں شہروں حیدرآبد اور سکندر آبدمیں گرمی کے باعث بی ٹی روڈس کوزبر دست نقصان پہنچا ہے ۔ گرمی سے ڈامبرپگھل گیا اور بڑی گاڑیوں سے اس میں دراڑ پڑ گیا ہے۔ محکمہ طب کے عہدیداروں نے شہر کے چار دواخانے عثمانیہ، گاندھی ، نیلو فر اور فیور ہاسپٹل میں خصوصی انتظامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت کام اوقات میں احتیاط سے کام لیں ۔زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں جس میں تھوڑی سی مقدار نمک اور شکر کا استعمال کریں ۔ سفید کپڑے زیب تن کریں ۔ مشروبات کے استعمال کے وقت برف کا خیال رکھیں کیونکہ بازار میں گھریلو نہیں بلکہ انڈسٹریل برف سربراہ کیاجارہا ہے ۔ دونوں شہروں میں گزشتہ دس دن سے عام زندگی کسی قدر متاثر ہوگئی ہے ۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی کم ہے ۔ تعلیمی اداروں کو ہفتہ سے گرمائی تعطیلات دے دی گئی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں