وزیر اعظم پر غیرضروری بیانات کا الزام - ممتا بنرجی کی تقریر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-18

وزیر اعظم پر غیرضروری بیانات کا الزام - ممتا بنرجی کی تقریر

سہرا بازار، بھٹار(مغربی بنگال)
پی ٹی آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی طیارہ میں ریاست کے مختصر کررہے ہیں اور غیر ضروری بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاردا یانروڈا ٹی ایم سی حکومت کو شکست دینے کے لئے مودی کی مدد نہیں کریں گے ۔ میں چیلنج کرتی ہوں کہ آپ میری حکومت ، میری پارٹی کو کسی چالاکی سے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے ، کیوں کہ ہم غریب عوام کے بارے میں سوچتے ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں، نہ کہ آپ کے ساتھ۔ صدر ٹی ایم سی نے سہرا بازار اور بھٹار میں مودی کی جواب در جواب انتخابی ریالیوں سے خطاب پر کہا کہ وہ کیا کررہے ہیں ۔ وہ طیارہ میں ریاست کے مختصر دورے کررہے ہیں، غیر ضروری تبصرے کرکے چلے جارہے ہیں ۔ بنگال میں ان کی تقاریر کو سننے والا کوئی نہیں ہے ۔ سی پی ایم پر تنقید کرتے ہوئے بنرجی نے کہاکہ بائیں بازو جماعتوں نے صرف کسانوں کے کاز کو نقصان پہنچایا ہے ۔ قبل ازیں ممتا بنرجی نے جمعیۃ العلماء ہند کے قائد صدیق اللہ چودھری کے انتخابی جلسہ سے خطاب کیا، جو ترنمول کے ٹکٹ پر منگل کوٹ اسمبلی نشست سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے نام پر ووٹ دیں اور ان کے امید وار کو کامیاب بنائیں ۔ انہوںنے دعویٰ کیاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں ان کی حکومت نے دو لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلایا ہے ۔19مئی کو دوسری میعاد کے لئے بر سر اقتدار آنے کے بعد ہم غیر مختتم کام کو مکمل کریں گے۔
کولکتہ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی کے ممتا بنرجی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس وجہ نمائی کا چیف سکریٹری مغربی بنگال کی جانب سے جواب دینے پر استفسار کے تھوڑی دیر بعد ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن کا مکتوب انہیں چیف منسٹر کی حیثیت سے دیا گیا تھا، چنانچہ چیف سکریٹری کا جواب دینا حق بجانب ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مکتوب ایک عوامی دستاویز ہے ۔ نریندر مودی آن لائن بھی اسے پڑھ سکتے ہیں ۔ بنرجی کو الیکشن کمیشن کے مکتوب کی کاپی آن لائن جاری کرتے ہوئے ٹی ایم سی نے کہا کہ یہ چیف منسٹر ممتا بنرجی کے نام سے موسوم ہے ، نہ کہ ترنمول کانگریس یا بھوانی پور اسمبلی حلقہ کی امید وار کی حیثیت سے چنانچہ چیف منسٹر کو موسومہ مکتوب کا چیف سکریٹری کی جانب سے جواب دینا حق بجانب ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں