کشمیر میں پرتشدد جھڑپیں جاری - تین افراد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-15

کشمیر میں پرتشدد جھڑپیں جاری - تین افراد زخمی

سری نگر
پی ٹی آئی
کشمیر کے متعدد مقامات پر آج سنگباری کرنے والے ہجوموں اور سیکوریٹی فورسس کے درمیان جھڑپوں کے واقعات پیش آئے ۔ وادی میں آج دوسرے دن بھی کرفیو جیسی تحدیدات جاری ہیں اور کشیدگی کے پیش نظر بعض علاقوں میں انٹر نیٹ اور موبائل خدمات کو معطل رکھا گیا ۔ وادی کے مختلف حصوں میں تشدد اور جھڑپوں میں ایک پولیس جوان اور دو شہری زخمی ہوئے ۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے اعلیٰ پولیس اور انٹلیجنس عہدیداروں کی ایک میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا اور امن و قانون کے مسائل سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچانے کی ہدایت دی۔ محبوبہ مفتی دہلی کے تین روزہ دورہ سے واپسی ہوئی ہیں، وہ ریاست کے گرمائی دارالحکومت میں کیمپ کریں گی تاکہ امن و قانون کی صورتحال کی وقتاً فوقتاً نگرانی کرسکیں ۔ آج تازہ جھڑپوں میں ایک کانسٹبل بلال احمد، اس وقت زخمی ہوئے جب ہندواڑہ ٹاؤن میں احتجاجیوں کا پھینکے گیا ایک پتھر ان کے سر پر لگا ۔ کانسٹبل کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا اسی مقام پر قبل ازیں ایک شہری اس وقت زخمی ہوا جب بائیں پیر میں آنسو گیس شل لگا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس مقامی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ ضلع کپواڑہ کا ہندواڑہ، منگل کو کالج کی ایک لڑکی سے دست درازی کے الزام کے پیش نظر جاریہ بے چینی کا مرکز رہا ہے۔ کلگام میں سنگباری کے ایک واقعہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہوا ۔ سری نگر شہر کے مختلف علاقوں سے سنگباری کی اطلاعات موصول ہوئیں لیکن ان واقعات میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ کپواڑہ تاؤن ، کر گنڈہ ، ہندواڑہ ،ماگم اور لال گیٹ علاقوں میں آج دوسرے دن بھی کرفیو جیسی تحدیدات جاری رہیں ۔ سری نگر شہر کے چھ پولیس اسٹیشن کے علاقوں میں بھی تحدیدات جاری رہیں۔ شمالی کشمیر کے علاقوں میں افواہوں کے انسداد کے لئے موبائل، انٹر نیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ۔ علیحدگی پسند گروپوں نے کل سے ہڑتال کی اپیل کی ہے جس کے باعث بازار بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک نہیں دیکھی گئی ۔ یہاں آمد کے فوری بعد محبوبہ مفتی نے ریاست کے اعلیٰ پولیس اور انٹلیجنس عہدیداروں سے ملاقات کی،ان میں ڈائرکٹر جنرل پولیس کے راجندر کمار شامل ہیں ۔ چیف منسٹر نے امن و قانون کی صورتحال سے نمٹنے تک وقت شہریوں کو کوئی گزند نہ پہنچانے کی ہدایت دی ۔ ریاستی حکومت نے ضلع کپواڑہ میں عام حالات کی بحالی کے لئے سیول سوسائٹیز سے مدد کی اپیل کی جہاں وزیر دیہی ترقیات عبدالحق خان صورتحال کی نگرانی کے لئے کیمپ کئے ہوئے ہیں ۔ خان نے ہندواڑہ میں پولیس اور سیکوریٹی فورسس کی کارروائی میں فوت ہونے والے نوجوانوں کے خاندانوں سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں تیقن دیا کہ خاطیوں کو سزا دی جائے گی۔ غمزدہ خاندانوں سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت ان کے لئے جو کچھ بھی ہوسکے کرے گی ۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت ان کے لئے جو کچھ بھی ہوسکے کرے گی ۔ وزیر موصوف نے علاقہ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سیول اور پولیس انتظامیہ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی۔ ترجمان نے بتایا کہ عوامی احتجاج سے نمٹتے وقت پولیس اور سیکوریٹی فورسسکو زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں