سعودی عرب اور یمن میں سیلاب - 42 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-15

سعودی عرب اور یمن میں سیلاب - 42 ہلاک

صنعا
اے ایف پی
سعودی عرب اور یمن میں گزشتہ ایک ہفتہ میں طوفان اور سیلاب سے کم از کم42افراد ہلاک ہوگئے ۔ دو پڑوسی ممالک کے عہدیداروں نے آ ج یہ بات بتائی ۔ انہوںنے بتایا کہ شمالی یمن میں24افراد فوت ہوگئے جب کہ موسلا دھار بارش سے آئے سیلاب سے سعودی عرب میں18جانیں ضائع ہوئیں ۔ سیکوریتی ذرائع نے بتایا کہ یمنی دارالحکومت صنعاء کے شمالی صوبہ امران میں دس افراد فوت ہوئے اور کئی مزید لوگ لاپتہ ہیں ۔ صنعا کے شمال مغرب میں سیلاب کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور سڑکوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔ اس علاقہ میں 14افراد فوت ہوئے ان میں سے چند افراد زمین کھسکنے سے ہلاک ہوگئے ہیں ۔ صنعا کے شمال مغربی شہر ہاجہ میں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جس کے باعث سیلاب سے کھیتوں میں پانی جمع ہوگیا اور کئی پل منہدم ہوگئے ۔ سعودی عرب میں گزشتہ ہفتہ کے دوران موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں18افراد فوت ہوئے ہیں۔ سیول ڈیفنس ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا کہ ریا ض سے ہیل ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، البہا ، اسیر، نجران اور جازان میں اموات ہوئیں ۔ ایجنسی نے بتایا کہ اس نے915افراد کو بچا لیا۔ جازان نے جنوب مغربی خطہ میں ایک جوڑا فوت ہوگیا ۔ الاخبار یہ نیو چینل نے اطلاع دی کہ پہاڑی ضلع میں سیلاب کا پانی جمع ہونے سے یہ جوڑا فوت ہوا ۔ سعودی ریڈ کریسنٹ نے البہا میں ایک شخص کے فوت ہونے کی اطلاع ہے ۔ موسلا دھار بار ش کے باعث پیش آئے حادثات میں گزشتہ تین دنوں میں البہا میں مزید27افراد زخمی ہوئے ۔ جاریہ ہفتہ سعودی عرب میں شدید بارش ہوئی۔ دارالحکومت ریاض میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث کل اسکول بند رہے تھے۔

Storms kill 42 in Saudi Arabia, Yemen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں