سعودی عرب کے کامیاب دورہ پر وزیر اعظم مودی کو مسلم دانشوروں کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-04-14

سعودی عرب کے کامیاب دورہ پر وزیر اعظم مودی کو مسلم دانشوروں کی مبارکباد

نئی دہلی
یو این آئی
شیعہ مذہبی رہنما کلب جواد ، اسلامی امور کے بین الاقوامی ماہر قمر آغا اور شاہد صدیقی سمیت کئی مسلم دانشوروں نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر کے سعودی عرب کے کامیاب دورے کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ مودی نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، جہاں انہیں وہاں کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ مسلم دانشوروں نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ مغربی ایشیائ، وسطی ایشیاء اور شمالی افریقہ کے لوگ خاص طور پر نوجوان طبقہ ان کی ترقی کے ایجنڈے سے کافی متاثر ہیں اور ہندوستان کے ساتھ خواشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی مودی کے ترقیاتی ایجنڈے اور ان کی کامیاب عمل در آمد کی بھی ستائش کی ۔ وزیر اعظم نے مسلم دانشوروں سے کہا کہ ان کی حکومت ترقی کے تئیں پابند عہد ہے اور تعلیم خاص طور پر بچوں کی تعلیم پر خصوصی زور دیاجارہا ہے ۔ مسٹر مودی نے امید ظاہر کی کہ مسلم طبقے کے لوگ حکومت کی فلاحی اسکیموں خاص طور پر پردھان منتری سفل بیمہ یوجنا اور مدرایوجنا استفادہ کریں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں