ممتاز قادری کی تدفین میں ہزارہا افراد کی شرکت - راولپنڈی میں ہائی الرٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-02

ممتاز قادری کی تدفین میں ہزارہا افراد کی شرکت - راولپنڈی میں ہائی الرٹ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے لئے ممتاز قادری کو پھانسی دینے کے ایک دن بعد آج زبردست سیکوریٹی کے درمیان ان کے ہزارہا حامیوں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی ۔ ان پرجوش حامیوں نے میت پر نچھاور کئے اور قادری تیرے خون سے انقلاب آئے گا ، اور گستاخ رسول کی سزا موت ہے جیسے نعرے لگائے ۔ اس دوران پاکستان کے صنعتی شہر راولپنڈی میں سخت چوکسی برتی گئی ۔ تمام چوراہوں اور حساس علاقوں میں سیکوریٹی فورسیس کو تعینات کیا گیا ۔ پولیس عہدیدار کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ میدان کے اندر پندرہ ہزار سے زائد مسلمانوں نے ان کی نماز جنازہ ادا کی جب کہ نجی اندازوں میں یہ تعداد چالیس ہزار بتائی گئی ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق کئی دیگر علاقوں سے بھی پولیس کی اضافی نفری کو لیاقت باغ میں پہنچایا گیا ہے ۔ نماز جنازہ کے بعد کسی ممکنہ بڑے احتجاج کے خدشے کے سبب صورتحال کشیدہ ہے ۔ ایلیٹ پولیس کے سابق اہلکار ممتاز قادری کو پیر کی صبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دی گئی تھی، جس کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کے علاوہ راولپنڈی کے معروف مری روڈ اور ملک کے کئی دیگر شہروں میں احتجاج کر کے مظاہرین نے سڑکیں بند کردی تھیں۔ احتجاج کے باعث سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ راولپنڈی کے علاوہ لاہور اور کراچی میں بھی ممتاز قادری کو پھانسی دینے کے خلاف محدود پ یمانے پر احٹجاجی مظاہرے ہوئے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کئی نجی اسکول بند رہے جب کہ راولپنڈی میں تاجر تنظیموں نے تاجروں سے اپنی دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی اہم سرکاری عمارتوں اور غیر ملکی سفارت خانوں والے علاقہ ریڈ زون کو عام لوگوں کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ ممتاز قادری پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے سرکاری محافظوں میں شامل تھے ۔ قادری نے گورنر کو جنوری2011ء میں اسلام آباد میں اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا جب سلمان تاثیر ایک ریسٹورنٹ سے نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے ۔ پنجاب کے اس وقت کے گورنر سلمان تاثیر نے2010ء میں ایک مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے ایک مقدمہ میں سزا کے بعد اس خاتون سے جیل میں ملاقات کی تھی اور توہین مذہب سے متعلق موجودہ قوانین میں ترمیم کے حق میں بیان دیا تھا۔

Qadri gets martyr-like funeral as thousands turn up

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں