نواز شریف کا 9 مارچ کو دورہ سعودی عرب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-08

نواز شریف کا 9 مارچ کو دورہ سعودی عرب

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف جاریہ ہفتہ سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوں گے جس کا مقصد بعض مسلم ممالک کی فوجی مشقوں کا مشاہدہ کرنا ہے ۔ دہشت گرد گروپس کی جانب سے بڑھتے خطرات کے پیش نظر مسلم ممالک فوجی تربیتوں کو فروغ دینے کے ارادہ سے مشترکہ فوجی مشقیں کررہے ہیں ۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم9تا11مارچ دورہ سعودی عرب پر ہوں گے ۔ دفتر خارجہ نے یہ وضاحت بھی کی کہ ان کا یہ دورہ شاہ سلمان کی جانب سے مدعو کئے جانے پر ہورہا ہے کئی حکومتوں کے سربراہان مملکت کو نارتھ تھنڈو سے موسوم جاری فوجی مشقوں اور اختتامی مرحلہ کے مشاہدہ کے لئے مدعو کیا گیا ہے ۔ فوجی مشقوں میں21مسلم مملکتیں شامل ہیں جن میں پاکستان کو بھی اہمیت حاصل ہے ۔ سعودی عرب کے شمالی علاقہ میں نارتھ تھنڈو فوجی مشقیں جاری ہیں ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ان فوجی مشقوں کا نصب العین ، دہشت گرد گروپس سے درپیش خطرات اور چیالنجیز سے مقابلہ کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں اور دونوں ممالک میں کثیر جہت تعاون بھی ہے جن میں دفاع اور انسداد دہشت گردی بھی شامل ہے ۔ پاکستان یہ اعلان کرچکا ہے کہ سعودی عرب اس بات کی توثیق کرچکا ہے کہ روایتی سالمیت اور سعودی عرب کے اقتدار اعلیٰ کو خطرہ کے حالات میں پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا ۔ اعلامیہ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان ہمیشہ انتہا پسندی اور عسکری سر گرمیوں کے خلاف علاقائی اورعالمی کارروائیوں میں شامل رہا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں بھی پاکستان بین الاقوامی کوششوں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور تعاون میں کبھی کوتاہی نہیں برتی ۔ قبل ازیں پاکستان نے اتحاد میں شمولیت سے انکار کیا تھا تاہم سعودی عرب کے ایک عہدیدار نے پاکستان کا دورہ کرکے نواز شریف کو اتحاد میں شمولیت کی ترغیب دی جس کے بعد پاکستان اپنے فوجیوں کو روانہ کرنے پر رضا مند ہوا ۔ اتحاد میں34ممالک شامل ہیں ۔ پاکستان نے اس کے ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کردی ہے کہ کسی بھی ملک میں پاکستانی فوجیوں کو لڑائی میں شامل ہونے کے لئے تعینات نہیں کیاجائے گا اور اس کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی ایک قرار داد کے تحت ہے ۔ نواز شریف نے تاہم سعودی عرب کو یہ تیقن بھی دیا کہ دہشت گردی سے مقابلہ کے لئے انٹلی جنس اطلاعات میں شراکت داری ضروری ہوگی۔

Pakistan PM Nawaz Sharif To Visit Saudi Arabia To Witness Military Exercise

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں