یو این آئی
اس سال بیسویں عالمی فروغ اردو ادب ایوارڈ، دو حہ قطر، اردو کے ممتاز شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کو دیاجائے گا۔ یہ اعلان کل رات یہاں ایوارڈ کی جیوری میٹنگ میں کیا گیا ۔ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد ، طلائی تمغہ اور سپاس نامہ پر مشتمل ایوارڈ کا جیوری کے چیئرمین پدم بھوشن پروفیسر گوپی چند نارنگ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر کی شاعری ایک صنعتی شہر کی شعری تہذیب میں جدو جہد کرنے والے ایک حساس شاعر کی شاعری ہے ۔ ان کی شاعری ایک ایسے ذہین شاعر کے جذبات کی شاعری ہے جس نے وقت کے ان گنت روپ اپنے بھرپور رنگ میں دیکھے ہیں۔ اس برس ایوارڈ کی تقریب دو حہ قطر میں اکتوبر ماہ میں منعقد ہوگی ۔ یہ اطلاع عالمی اردو ادب کے کوآرڈینیٹر کفایت دہلوی نے دی ہے ۔
Javed Akhtar Doha Literary award 2016
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں