وزیر اعظم کینیڈا کا دو دہوں کے دوران پہلا سرکاری دورہ امریکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-10

وزیر اعظم کینیڈا کا دو دہوں کے دوران پہلا سرکاری دورہ امریکہ

واشنگٹن
رائٹر
امریکی صدربارک اوباما ، جن کے ترقی پسند ایجنڈے کی اساس تبدیلی پر مبنی تھی2008میں صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے ۔ اس ہفتے، وہ ایک ایسے رہنما کا خیر مقدم کرنے والے ہیں جن کا انتخاب بھی انہی ترقی پسند انہ اصولوں کا آئینہ دار ہے۔ کینیڈا کے نئے وزیر اعظم، جسٹن ٹروڈو جمعرات کے روز وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے ۔ نیشنل سیکوریٹی کونسل سے تعلق رکھنے والے اہل کار ، مارک فائنسٹائن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ صدر اور وزیر اعظم کے درمیان ایک خصوصی تعلق ہے جو قربت میں بدل رہا ہے ۔ دونوں رہنما یکساں نصب العین رکھتے ہیں ، دونوں کی سوچ ترقی پسندانہ ہے ، دونوں مناسب کثیر جہتی کل پرزوں کے استعمال میں پرعزم ہیں ، دونوں متنوع سوچ کو بڑھاوا دینے میں یقین رکھتے ہیں ۔ تقریبا د و دہوں کے دوران یہ کینیڈا کے وزیر اعظم کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ جس کے لئے وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے ایک کثیر جہتی ایجنڈا ترتیب دیا ہے جو سیکوریٹی، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی پر مبنی ہے ۔ فائنسٹائن نے منگل کے روز بتایا کہ ایبولا کا بحران ہو یا داعش کا ، روس کے خلاف تعزیرات کے نفاذ کا معاملہ ہو یا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس کانفرنس کے دوران اتفاق رائے کا حصول ، کینیڈا نے ہمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا ہے ۔ گزشتہ نومبر میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کے سربراہ اجلاس سے قبل، اوباما اور ٹروڈوکی ملاقات ہوئی ۔ جس سے ایک ماہ قبل ٹروڈوکی لبرل پارٹی نے کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات جیتے ، جس میں انہوں نے وزیر اعظم اسٹیفن ہار پر کو شکست دی جب کہ2006سے کنزرویٹو پارٹی اقتدار میں چلی آرہی تھی ۔ منیلا میں بات چیت کے بعد، اوباما نے اخباری نمائندوں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے اپنے پہلے ٹیلی فون رابطے میں جسٹن کو مبارکباد دی ۔ میں نے کہا کہ آپ اور آپ کا اہل خانہ عظیم ہیں ۔ مجھے پتا ہے کہ کینیڈا کی عوام امید اور تبدیلی کے آپ کے پیغام سے بے حد متاثر ہے ۔ میں اس بات کی نشاندہی کرنا چاہوں گا کہ جب میں سات برس قبل آپ کے جوتوں میں پاؤن ڈال رہا تھا تو میرے بال اتنے سفید نہیں تھے ۔ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا ۔ اوباما47برس کے تھے۔ جسٹن ٹروڈو سابق وزیر اعظم پیری ٹروڈو کے بیٹے ہیں ۔ وہ ا س وقت اخبارات کی شہ سرخیوں کی زینت بنے جب فروری میں انہوں نے داعش کے شدت پسند گروپ کے خلاف امریکی قیادت والے اتحاد سے اپنے چھ لڑاکا طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا، جو ان کی انتخابی مہم کا ایک وعدہ تھا ۔ برعکس اس کے44برس کے رہنما کا کہنا تھا کہ کینیڈا شمالی عراق میں خصوصی افواج کی تربیت سے وابستہ اہل کاروں کی تعداد میں تین گنا اضافہ کرے گا ، یعنی 69سے تقریبا200کردے گا ، جب کہ خطے کے لئے انٹلی جنس اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے ۔

White House hosting Canadian prime minister in first official visit since 1997

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں