برقی شرح میں اضافہ - تلنگانہ تحریک شروع کرنے کی اصل وجہ - کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-12

برقی شرح میں اضافہ - تلنگانہ تحریک شروع کرنے کی اصل وجہ - کے سی آر

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چندرا بابو نائیڈو حکومت کی جانب سے برقی شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ بھی اصل وجہ رہی جس پر کے چندر شیکھر راؤ نے علیحدہ تلنگانہ تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ بات صحیح نہیں ہے کہ انہیں( کے سی آر) کو وزارت میں شامل نہ کئے جانے کے باعث انہوں نے علیحدہ تلنگانہ تحریک شروع کی ۔ یہ انکشاف خود چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر میں کتاب کے رسم اجرائی کی تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی تشکیل سے قبل تین ہزار گھنٹوں تک انہوں نے دانشوروں ، پیشہ ورانہ افراد اور تلنگانہ کے سر گرم حامی لوگوں سے مشاورت کی۔ یہ وسیع تر مشاورت اس لئے ضروری تھی کہ تلنگانہ احتجاج کو صرف سڑکوں کی لڑائی کے بجائے پوری علاقہ میں سرگرم کردیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ2001ء میں تلنگانہ کے مسئلہ پر سینئر جرنلسٹوں سے بھی مشاورت کی گئی اور پھر پندرہ سال تک جدو جہد جاری رہی ۔ بعض لوگ یہ کہا کرتے تھے کہ2004میں مرکزی وزارت میں شمولیت مناسب نہیں تھی ، لیکن میرا یہ خیال تھا کہ وزارت میں شامل ہونے سے ملک گیر سطح پر تعلقات میں توسیع ہوسکے گی اور ایسا ہی ہوا تمام سیاسی جماعتیں تلنگانہ کے مطالبہ کو سمجھ سکیں اور ایک دن ایسا آیا ہی کہ تلنگانہ تشکیل پایا ۔ تلنگانہ کی ضرورت کو سمجھانے کے لئے میں( کے سی آر) 31سیاسی جماعتوں کو25ہزار سی ڈیز تقسیم کئے جس میں تلنگانہ کے قیام کی ضرورت سمجھائی گئی تھی۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہوگا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ تلنگانہ میں برقی کی شرح میں اضافہ کی تجویز ہے اور اس تعلق سے الیکٹریسٹی ریگولیٹری اتھاریٹی نے تجاویز اور اعتراضات طلب کئے ہیں۔ حتی کہ گھریلو صارفین جوماہانہ 100یونٹ سے زائد برقی استعمال کرتے ہیں ان کے لئے بھی فی یونٹ ایک روپیہ اضافہ کی تجویز ہے ۔

CM KCR praises NTR and reveals why he quit TDP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں