سیاحت کو فروغ دینے تلنگانہ میں امکانات کا جائزہ لینے کی ضرورت - حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-07

سیاحت کو فروغ دینے تلنگانہ میں امکانات کا جائزہ لینے کی ضرورت - حامد انصاری

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا کہ شعبہ سیاحت روزگار اور آمدنی کے فروغ کا اہم ذڑیعہ ہے اس لئے اس شعبہ کو اہمیت دیتے ہوئے سیاحوں کو راغب کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گورنر ای ایس ایل نرسمہن ، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی ، ٹورازم سکریٹری بی وینکٹیشم ، ڈائرکٹر آر کیالوجی وشال کوہی ، اور دیگر کے ساتھ آن گنبدان قطب شاہی کے تزئین نو کاموں کا مشاہدہ کیا۔ حامد انصاری نے ان گنبدان کی تاریخ اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یادگار نہ صرف مشہور بلکہ منفرد بھی ہیں اس کے باوجود یہ یادگار، سیاحت کے عبہ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔ سی ای او آغا خان فاؤنڈیشن ٹرسٹ راتیش نندا نے کہا کہ فاؤنڈیشن نے ان گنبدان قطب شاہی کی تزئین نو کابیڑا اٹھایا ہے ۔ اس پر ایک سو کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔اور ان کاموں کی تکمیل کے لئے دس سال کا عرصہ لگے گا ۔ نندا نے نائب صدر جمہوریہ کو بتایا کہ75یادگار عمارتوں میں23مساجد بھی شامل ہٰں ۔ یہ تمام108ایکر وسیع اراضی پر موجود ہیں ۔ ان یادگاروں میں ایک بھی خستہ حال نہیں ہے ۔ ان یادگاروں کو گنبدان قطب شاہی یا سیون ٹومس کہاجاتا ہے ۔ ان کا فن تعمیر منفرد اور جداگانہ ہے۔ ان کی تعمیر میں ایرانی فن تعمیر کی جھلک ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان گنبدوں کی تزئین نو کا کام آغا خاں اکیڈیمی کی جانب سے کیاجارہا ہے ۔
حیدرآباد سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری ، دو روزہ دورے کے بعد آج یہاں سے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ۔ حامد انصاری کو بیگم پیٹ ایر پورٹ پر ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن، چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ، مرکزی وزیر بنڈارو دتا تریہ اور دیگر کابینی وزرا نے وداع کیا ۔ ملک کے صدر مقام نئی دہلی روانہ ہونے سے قبل نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے تاریخی مقام گولکنڈہ کے قریب موجود گنبدان قطب شاہی کے تزئین نو کاموں کا مشاہدہ کیا۔ نمائندہ منصف کے مطابق بیگم پیٹ ایر پورٹ پر نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کو پرتپاک انداز میں وداع کیا گیا ۔ ایر پورٹ پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حامد انصاری کو شال اڑھائی اور انہیں چار مینار کا مومنٹو بطور تحفہ پیش کیا۔ انساری ، ایر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعہ نئی دہلی روانہ ہوئے ۔ اس موقع پر میئر بی رام موہن، ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین ، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی چیر مین قانون ساز کونسل سوامی گوڑ، اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری، ریاستی وزراء ، ایٹالہ راجندر، ٹی ہریش راؤ ، سرینواس یادو اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

Ansari visits Quli Qutb Shahi Tombs complex in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں