کیرالا سبریمالا مندر تنازعہ - مندر بورڈ اور حکومت سے سپریم کورٹ کی جواب طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-13

کیرالا سبریمالا مندر تنازعہ - مندر بورڈ اور حکومت سے سپریم کورٹ کی جواب طلبی

نئی دہلی
یو این آئی
سپریم کورٹ نے کیرالا کے سبریما لامندر میں دس سے پچاس سال کے درمیان کی عمر کی خواتین کے داخلے پر پابندی کے معاملے میں آج دیوسوم بورڈ اور ریاستی حکومت سے کئی سوالات کئے ۔ جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بنچ نے پوچھا کہ جب ویدوں اور اپنشدوں یا کسی مذہبی کتابوں اور صحیفوں میں خواتین اور مردوں کے درمیان تفریق نہیں کی گئی ہے ، توپھر سبریمالا مندر میں ایسا کیوں ہے؟ عدالت نے نوٹس کا جواب دینے کے لئے چھ ہفتے کا وقت دیتے ہوئے بورڈ اور حکومت سے یہ بتانے کو کہا ہے کہ سبریمالا میں خواتین کا داخلہ کب بند کیا گیاتھا ، اور اس کے پیچھے کیا تاریخ ہے ؟ عدالت عظمیٰ نے کا کہ وہ اس معاملے میں یہ بھی دیکھنا چاہتی ہے کہ مساوات کے حقوق اور مذہبی آزادی کے معاملے میں روک کہاں تک ٹھیک ہے؟ عدالت نے اس کیس کے لئے سینئر ایڈوکیٹ راجو رامچندرن اور کے راما مورتی کو انصاف دوست مقرر کیا ہے ۔ شرائن بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ رسم1,000سال سے چلی آرہی ہے، اس لئے ، اب سپریم کورٹ اس معاملے کو کیوں اٹھا رہا ہے ۔ بورڈ نے یہ بھی بتایا کہ صرف سبریمالا مندر ہی نہیں، پورے سبریمالا پہاڑ پر خواتین کا داخلہ ممنوع ہے ۔ اس سے پہلے تراونکوردیوسوم بورڈ کی جانب سے سینئر وکیل کے کے وینو گوپال نے مندر کے قدیمی قوانین وغیرہ کی معلومات جمع کرنے کے لئے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی عدالت سے درخواست کی ۔ ہندو فلسفہ پر وکلاء سے طویل بحث کی وجہ سے یہ سماعت کچھ طویل کھنچ گئی ۔ سینئر وکیل وی گری کیرالا حکومت کی جانب سے پیش ہوئے ۔ اس معاملے میں فریق بنانے پر زور دے کر چکی غیر سرکاری تنظیم ہیپی ٹوبلیڈ ، کا موقف سینئر ایڈوکیٹ اندرا جے سنگھ نے پیش کیا۔ معاملے کی اگلی سماعت11اپریل کو ہوگی۔

Supreme Court to examine ban on women's entry at Sabarimala temple

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں