ریل بجٹ کی آج پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-25

ریل بجٹ کی آج پیشکشی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر ریلوے سرویش پربھوکو کل اپنے دوسرے ریل بجٹ میں کرایہ اور شرح مال برداری بڑھائی جائے یا نہیں اس پر بڑے تذبذب کا سامنا ہے کیوں کہ ریلوے کا مالیہ شدید دباؤ میں ہے۔ آمدنی گھٹ رہی ہے ۔ گنجائش بڑھانے کے مختلف پراجکٹس کے لئے فنڈنگ کی مانگ بڑھتی جارہی ہے جو کرایہ میں اضافہ کا تقاضہ کرتی ہے تاہم وزارت ریلوے کا ایک حلقہ ایسے کسی بھی اقدام کے حق میں نہیں ۔ اس کا کہنا ہے کہ موجودہ مرحلہ میں اضافہ ٹھیک نہیں کیونکہ چار ریاستوں میں الیکشن ہونے والا ہے اور ڈیزل کی قیمت گھٹ رہی ہے ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت گھٹ رہی ہے۔ پاسنجر بکنگ اور گڈس لوڈنگ بھی گھٹ رہی ہے ۔ اس مرحلہ پر کرایہ اور شرح مال برداری میں اضافہ کا ریلویز پر منفی اثر پڑے گا۔ کرایہ، ضرورت پڑنے پر بجٹ کے بعد بھی بڑھایاجاسکتا ہے ۔ ضروری نہیں کہ بجٹ میں ہی بڑھایا جائے ۔ علاوہ ازیں پربھو کو یہ بھی طئے کرنا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لئے سیفٹی سیس عائد کی جائے یا نہیں تاہم ریلویز پہلے ہی طے کرچکی ہے کہ تہواروں کے موسم میں بڑھتی مانگ پوری کرنے مقبول عام روٹس پر زیادہ کرایہ والی خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں ۔ نئی دہلی اور وارانسی کے درمیان حال ہی میں شروع کی گئی مہامنا ایکسپریس کی طرح موجودہ ڈبوں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنا اور بہتر انٹیرئیر ڈیکوریشن کا بڑا منصوبہ ہے تاکہ زائد کرایہ ملے ۔ مال برداری سے مسافر برادری کی کراس سبسیڈی جاریہ سال30ہزار کروڑ سے متجاوز ہوگئی جبکہ ساتویں پے کمیشن کا بوجھ تقریبا 32ہزار کروڑ کا ہوگیا۔ ریلویز کو اپریل تا جنوری1,41,416,06کروڑ کے نشانہ کے بر خلاف1,36,079.26کروڑ روپے حاصل ہوئے ۔3.77فیصد کی کمی ہوئی۔ ایسا لگتا ہے کہ سرویش پربھو کو بیرونی بجٹ وسائل پر زیادہ انحصار کرنا پڑے گا ۔ سب اربن سیکشن میں ریل بجٹ میں ممبئی میں اے سی سب اربن ٹرینیں شروع کرنے کا اعلان ہوسکتا ہے ۔ ڈیزل اور برقی دونوں سے ٹرین انجن کو چلانے کا بھی اعلان ممکن ہے ۔

Railway Budget presented today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں