پی ٹی آئی، یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج الزام عائد کیا کہ کالا بازاری کرنے والے اور دیگر غیر سرکاری تنظیمیں ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے اور انہیں بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں اور دعویٰ کیا کہ وہ کسی بھی صورتحال کے آگے نہیں جھکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس حقیقت کو ہضم نہیں کرپارہے ہیں کہ ایک چائے والا وزیر اعظم بن گیا ہے اس لئے وہ مجھے گرانے کے لئے سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں مجھ پر ہر گوشہ سے حملے کئے جارہے ہیں جو لوگ مسلسل اس کام میں مصروف ہیں وہ یہ بات ہضم نہیں کرپارہے ہیں کہ مودی وزیر اعظم بن گیا ہے ۔ وزیر اعظم نے یہاں ایک کسانوں کی ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ کسی کا نام لئے بغیر یا کسی واقعہ کا حوالہ دئیے بغیر انہوںنے کہا کہ انہوں نے جو اقدامات کئے ہیں اس سے یہ افراد مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ چونکہ ہم نیم کو ٹنگ یوریا کو ترجیح دے رہے ہیں اس لئے کیمیکل فیکٹریاں جو کسانوں کو لوٹ رہے تھے، ہم سے ناراض نہیں ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیمو ں کو بیرون ملک سے رقم حاصل ہورہی ہے اور میری حکومت ان سے حساب کتاب پوچھ رہی ہے ۔ جب ہم نے حساب کتاب پوچھنا شروع کیا تو سب متحد ہوگئے اور مودی کو مارو مودی کو مارو وہ ہم سے حساب پوچھ رہا ہے کہنے لگے ۔ انہوں نے کہ اکہ ملک کویہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان این جی اوز کو رقم کہاں سے آتی ہے اور اسے کہاں خرچ کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہ اکہ یہ تمام غیر سرکاری تنظیمیں میرے خلاف سازشیں کررہی ہیں ۔ مودی کو بدنام کرنے اور حکومت گرانے کے لئے یہ سازش کی جارہی ہے تاہم مودی نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں نے منتخب کیا ہے اور میں اس ملک کو بیماری سے پاک کرکے رہوں گا ۔ میں اپنے راستہ سے نہیں ہٹوں گا اور نہ ہی میں رکنے والا ہوں ، نہ ہی تھکنے والا ہوں۔ میں ایسے دباؤ کے آگے جھکنے والا نہیں ہوں۔
Conspiracies Being Hatched To Destabilise Government, Defame Me: PM Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں