پی ٹی آئی
سوپر اسٹار رجنی کانت، ریلائنس امپائر کے بانی آنجہانی دھیرو بھائی امبانی، آرٹ آف لیونگ کے بانی سری سری روی شنکر اور میڈیا مغل رامو جی راؤ جاریہ سال پدم و بھوشن کے لئے منتخب ہوئے ہیں جو ملک کا دوسرا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ہے ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر سابق گورنر جموں و کشمیر جگ موہن، سابق ڈی آر ڈی اور سربراہ وی کے آترے، کینسر اسپیشلسٹ و صدر نشین اڈیار کینسر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹروی شانتا اور ممتاز بھرت نا ٹیم و کچی پوڈی رقاصہ یامنی کرشنا مورتی اور ہند۔ امریکی ماہر معاشیات اویناش دکشت بھی پدم بھوشن پانے والوں میں شامل ہیں ۔ ممتا ز اداکار انوپم کھیر، گلو کار ادت نارائن، سابق سی اے جی(کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل) ونود رائے ، صدر نشین میڈیا گروپ بینٹ کولمین اینڈ کمپنی (ٹائمس آف انڈیا) اندو جین ، اسپورٹس اسٹار ثانیہ مرزا اور سائنا نہوال، سابق امریکی سفیر برائے ہند رابرٹ بلیک ویل ، صنعت کار پلونجی شاہ پور جی مستری، صدر نشین ماروتی سوزوکی آر سی بھارگو اور ممتاز آرکٹیکٹ حفیظ کنٹراکٹر بھی 19ممتاز شخصیتوں میں شامل ہیں جنہیں پدم بھوشن کے لئے منتخب کیا گیا جب کہ پدم شری ایوارڈ پانے والوں میں سینئر وکیل اجول نکم جو کہ ممبئی دہشت گرد حملہ کیس میں سرکاری وکیل تھے، اداکار اجئے دیوگن، اداکارہ پرینکا چوپڑہ، پنجابی صحافی برجیندر سنگھ ہمدرد، ماہرامراض معدہ ڈاکٹر ڈی ناگیشور ریڈی ، اداکار سعید جعفری مرحوم ، ماسٹر کارڈ کے سی ای او اجئے پال سنگھ بانگا اور دوسرے شامل ہیں ۔ نشانہ باز دیپکا کماری، سائنسداں اومکار ناتھ سریواستو، گوا کے موسیقار تلسی داس بورکر کو بھی پدم شری ایوارڈ حاصل ہوگا۔
Padma Awards 2016: Ujjwal Nikam, Rajinikanth, Priyanka, Saina, Sania, SS Rajamouli and others honoured
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں