اے ایف پی
دبئی کی پر تعیش ہوٹل میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں16افرادزخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ امارات میں نئے سال کی تقاریب کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل پیش آیا، جب کہ شاندار آتشبازی کا مظاہرہ قریب میں کیا گیا۔ شہر کے مرکزی علاقہ میں ہوٹل جس کے چند بلاکس برج الخلیفہ کے نام سے جانے جاتے ہیں ، جو دنیا کا سب سے بلند ترین ٹاور ہے ۔ ہوٹل کے کئی فلور پر کل رات آگ بھڑ اٹھی جس کے ساتھ ہی سائرن بجنے لگے اور ہیلی کاپٹرس پر واز کرنے لگے۔ عینی شاہدین نے یہ بات بتائی ۔ دبئی کی پولیس چیف نے بتایا کہ فائیو اسٹار ہوٹل کے تمام رہنے والوں کو آتشزدگی کے فوری بعد خالی کرادیا گیا اور ہنوز آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ چار گھنٹوں بعد بھی اس پر قابو پایا نہیں جاسکا۔وہاں رہنے والے تمام افراد ہوٹل کے باہر نکل گئے ہیں۔ جنرل خمیس مطر المزیمہ نے یہ بات کہی ۔ جب تک آگ بجھائی نہیں جاتی ہمیں اس کا پتہ نہیں چل سکتا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔ کم از کم14افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔ ایک ہارٹ اٹیک کا کیس بھی درج کیا گیا ہے ، کیونکہ لوگ دھنویں میں ایک دوسرے کو ڈھکیلتے ہوئے باہر نکل رہے تھے۔ میڈیا نے یہ بات ٹوئٹ کی ہے۔ عینی شاہد رافیل سلامہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ آگ9:30بجے رات مقامی وقت کے مطابق بھڑک اٹھی اور تیزی کے ساتھ اوپر کئی فلور تک پھیل گئی ۔ بتایاجاتا ہے کہ ہوٹل کے درمیانی علاقہ میں آگ بھڑک اٹھی اور پھر وہ اوپر اور نیچے تیزی سے پھیلنے لگی ۔ لوگ اس کو دیکھتے ہی دہشت کے عالم میں دوڑ پڑے ۔ تاہم موقع پر موجود آگ بجھانے والے عملے کے ایک عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارہ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ دھویں اور ہجوم کے باعث دم گھٹنے اورعمارت سے باہر نکلنے کے دوران سیڑھیوں پر گر کر متاثر اور زخمی ہونے والے کئی درجن لوگ ہوسکتے ہیں۔63منزلہ متاثرہ عمارت میں فائیو اسٹار ہوٹلس اور رہائشی فلیٹ واقع ہیں جن کے مکینوں کو آتشزدگی کے فوری بعد عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔آتشزدگی کا واقعہ دبئی میں سال نو کی تقریب کے آغاز سے چند گھنٹے قبل پیش آیا تاہم اس سے تقریبات متاثر نہیں ہوئی ہیں۔ متاثرہ عمارت کے قریب ہی دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ واقع ہے جہاں ہر نئے سال کی آمد پر آتش بازی کا شانداہ مظاہرہ کیاجاتا ہے جسے دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح وہاں موجود ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق جس وقت ہوٹل کی عمارت میں آگ لگی اس وقت بھی ہزاروں سیاح برج الخلیفہ کے نزدیک جمع تھے جہاں واقعہ کے باوجود نیا سال شروع ہوتے ہی روایتی آتش بازی کا مظاہرہ کی اگیا۔ دبئی کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ میجر جنرل راشد المتروشی نے بتایا کہ آتشزدگی کے باوجود سال نو کے جشن پر کوئی فرق نہیں پڑا اور اس ضمن میں ہونے والی تقاریب اور مصروفیات بدستور جاری رہیں۔ دبئی حکومت کے دفترِ اطلاعات نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ شہری دفاع کے عہدیدار300میٹر بلند عمارت کو خالی کرانے اور آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ بیان کے مطابق آگ عمارت کی بیسویں منزل پر باہر کی جانب لگی جس کے بعد سے عمارت میں نصب آگ بجھانے کا نظام مسلسل کام کررہا ہے تاکہ آگ کو ہوٹل کے اندر آنے سے روکا جاسکے ۔ ایک عینی شاہد نے ہوٹل کے علاقہ میں اے ایف پی کو بتایا کہ نئے سال کے موقع پر جو تقاریب کا اہتمام کرنے والے اور سیکوریٹی عملہ بھی دہشت زدہ ہوگیا اور چیخیں مارتے ہوئے عوام کو خبر دار کرنے لگے ۔ نصف گھنٹے کے بعد انہوں نے ہم کو بتایا کہ قریبی مال سے باہر نکل جائیں کیونکہ وہ اسے بند کردینے والے ہین ۔ جس کے بعد لوگ وہاں سے بھاگنے لگے ۔ اے ایف پی کے بموجب فائیو اسٹار ہوٹل63منزلہ ابھی تک دھنواں نکل رہا ہے۔ حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا آتشبازی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ بلڈنگ کے20ویں فلور پر آگ بھڑک اٹھی لیکن اس کی حقیقی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ رات بھر آتش فرو عملہ آگ بجھانے میں مصروف رہا ۔ کثیف دھویں ہوٹل کی منزلوں سے اٹھتا ہوا دیکھا گیا ۔ ہوٹل جانے والی تمام سڑکوں کو بند کردیا گیا لیکن دبئی سٹی کے سنٹر میں حالات معمول کے مطابق رہے، جہاں سے گزرنے والے موبائل فون سے فوٹو لیتے ہوئے دیکھے گئے ۔
Massive fire breaks out at Dubai hotel near New Year's fireworks
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں