پی ٹی آئی
چین میں آج سے ایک بچہ کی اپنی متنازعہ پالیسی کو ختم کرکے2بچوں کی پالیسی نافذ کردی گئی ۔ چین نے یہ پالیسی ساز تبدیلی ضعیفوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے کی ہے تاکہ زیادہ بچوں کو جنم دے کر آبادی کی شکل کوتبدیل کیاجاسکے اور نوجوانوں کی تعداد بڑھائی جاسکے ۔ چین نے اپنی آبادی میں انتہائی اضافہ کی وجہ سے1970کی دہائی میں ایک بچہ کی پالیسی نافذ کی تھی اور ایک سے زیادہ بچوں کو پیدا کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ لگانے کے ساتھ جبری اسقاط حمل کرانا شرو ع کردیاگیا تھا ۔ ایک بچہ کی پالیسی کی وجہ سے چینی حکام نے40کروڑ بچوں کو جنم لینے سے روکنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ حکام کے مطابق اس سے اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ دیہی علاقوں میں اگر پہلی اولاد بچی پیدا ہوئی تو دوسرے بچہ کو جنم دینے کی چھوٹ دی گئی تھی اور اسے ڈیڑھ بچہ کی پالیسی قرار دیا گیاتھا۔ چین کی آبادی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ایک ارب37کروڑ ہے لیکن اس میں ضعفاء کی تعداد زیادہ ہے اور آبادی میں صنفی عدم توازن کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ اس سے ورکرس کی تعداد بھی کم ہورہی ہے ۔ اب نئے قانون کے مطابق شادی شدہ جوڑے کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت رہے گی ۔ اس پالیسی کے نفاذ سے ہر سال30لاکھ اضافی بچے پیدا ہوں گے ۔
China ends one-child policy, couples allowed 2 kids from today
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں