راجیہ سبھا میں تعطل دور کرنے میں حکومت جزوی طور پر کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-19

راجیہ سبھا میں تعطل دور کرنے میں حکومت جزوی طور پر کامیاب

نئی دہلی
آئی اے این ایس
مرکزی حکومت جمعہ کے دن راجیہ سبھا میں تعطل توڑنے میں جزوی طور پر کامیاب رہی۔ صدر نشین حامد انصاری کا طلب کردہ کل جماعتی اجلاس مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوا لیکن جاریہ اجلاس میں جی ایس ٹی بل پیش نہیں ہوگا ۔ ایک وزیر نے یہ بات بتائی ۔ مملکتی وزیر پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ اجلاس مثبت رہا لیکن اصل اپوزیشن جماعت کا رد عمل موافق نہیں رہا ۔ جی ایس ٹی بل پر اتفاق رائے نہیں ہوا لیکن دیگر قوانین پر بحث ہوگی اور وہ منظور ہوں گے ۔ راجیہ سبھا میں کارروائی مسلسل درہم برہم ہونے پر حامد انصاری نے جمعہ کی دوپہر کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا تاکہ تعطل ختم ہو ۔ ایوان میں مختلف مسائل پر کاروائی درہم برہم ہورہی ہے ۔ اہم قوانین بشمول جی ایس ٹی بل رکے ہوئے ہیں ۔ پارلیمنٹ کے سرمایہ اجلاس میں اب صرف کام کے تین دن باقی رہ گئے ہیں ۔ حکومت پورا زور لگا رہی ہے کہ کچھ بل منظور ہوجائیں ۔ یو این آئی کے بموجب صدر نشین راجیہ سبھا حامد انصاری کا طلب کردہ کل جماعتی اجلاس ثمر آور رہا ۔ تمام جماعتوں کے قائدین نے آمادگی ظاہر کی کہ سرمائی اجلاس کے باقی بچے ہوئے تین دن میں ایوان کی کارروائی بلا خلل چلائی جائے گی۔ مملکتی وزیر پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے ایک گھنٹہ جاری رہے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا اور تمام جماعتوں نے آمادگی ظاہر کی کہ ایوان کی کارروائی بلا رکاوٹ جاری رہے گی اور اہم بل منظور ہوں گے ان میں گریبوں اور غیر مراعات یافتہ طبقوں کی بھلائی سے متعلق بل شامل ہیں ۔ جی ایس تی بل کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نقوی نے کہا کہ اس پر تا حال اتفاق رائے نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیر کے دن ایوان کی کارروائی آسانی سے چلے گی ۔ سونیا اور اہل گاندھی کل عدالت میں پیش ہونے والے ہیں اس لحاظ سے ایسا لگتا ہے کہ کانگریس ارکان کل بھی ایوان میں ہنگامہ برپا کریں گے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب صدر نشین راجیہ سبھا حامد انصاری کا طلب کردہ کل جماعتی اجلاس جی ایس ٹی بل کی منظوری پر اتفاق رائے پیدا نہ کرسکا لیکن ایوان بالا کے ارکان نے آمادگی ظاہر کی کہ دیگر چھ زیر التوا بل سرمائی اجلاس کے باقی بچے تین دن میں منظور کرلئے جائیں گے۔ ایک گھنٹہ کی ملاقات کے بعد انصاری نے صرف اتنا کہا کہ اجلاس اچھا رہا۔ مملکتی وزیر پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اجلاس میں با معنی بات چیت ہوئی ، کئی جماعتوں نے تشویش ظاہر کی کہ پارلیمنٹ کی کارروائی چل نہیں رہی ہے ۔، سبھی نے فیصلہ کیا کہ اجلاس چلنا چاہئے ۔ یہ طئے پایا کہ زیر التوا بل منظور کرلئے جائیں چاہے اس کے لئے شام تک ایوان میں بیٹھنا کیوں نہ پڑے۔ جی ایس ٹی بل کے بارے میں پوچھنے پر نقوی نے کہا کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی اپوزیشن سے اپیل کرچکے ہیں کہ یہ دستوری بل منظور ہوجائے کیونکہ آج کے اجلاس کے نتیجہ میں خوشگوار ماحول پیدا ہوا ہے لیکن میں نہیں سوچتا کہ اپوزیشن اس پر آمادہ ہے ۔ اجلاس میں ارکان نے طئے کیا کہ دیگر زیر التوا بل منظور کرلئے جائیں ۔ قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہوئی ۔ یہ پوچھنے کہ آیا کانگریس بعض بلوں کی منظوری پر آمادہ ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض بل ایسے ہیں جیسے ایس سی، ایس ٹی بل جس کی ہماری پارٹی نے تائید کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی بل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا صدر نشین راجیہ سبھا کو ایوان مین گڑ بڑ پیدا کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کے لئے مزید اختیارات دینے پر بات ہوئی ۔ نقوی نے نفی میں جواب دیا۔

No-go for GST, but Congress agrees not to disrupt Rajya Sabha and cooperate on six key Bills

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں