مہاراشٹرا حکومت سلمان خان کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-24

مہاراشٹرا حکومت سلمان خان کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان ایک نئی مشکل میں پھنس سکتے ہیں ، کیوں کہ حکومت مہاراشٹرا نے بمبئی ہائی کورٹ کو اپنے اس فیصلہ کی اطلاع دی ہے کہ وہ2002ء کے ہٹ اینڈ رن کیس میں بری کرنے کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی ۔ جسٹس اے آردوے کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے خصوصی پٹیشن داخل کی جائے گی ۔ جسٹس جوشی نے سشن کورٹ کے اس فیصلہ کو الٹ دیا تھا جس میں سلمان خان کو پانچ سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی ۔ ابھینندن واگیانی نے بنچ کو بتایا کہ آنے والے کچھ دنوں میں یہ درخواست داخل کی جائے گی اور ہٹ اینڈ رن کیس کے متاثرین کے لئے سلمان خان سے معاوضہ کا مطالبہ کیاجائے گا۔

Maharashtra to move Supreme Court against Salman Khan's acquittal in hit-and-run case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں