انتہا پسندی سے نمٹنے ہندوستان اور ترکمانستان کا اشتراک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-13

انتہا پسندی سے نمٹنے ہندوستان اور ترکمانستان کا اشتراک

اشک آباد، ترکمانستان
پی ٹی آئی
نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر حامد انصاری کل ترکمانستان کے تین روزہ دورہ پر اشک آباد پہنچے ، جہاں وہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، ہندوستان کے درمیان7.6بلین ڈالر مالیتی( تاپی) پائپ لائن پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کل شام ترکمانستان کے صدر گرہنگولی برڈی محمدو سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان نے آج کہا کہ وہ وسطی ایشیا کی ترقی اور استحکام کے لئے کام کرتا رہے گا اور سرحد پار دہشت گردی ، بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کا شکار ترکمانستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا ۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حالیہ عرصہ میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں ۔ ترکمانستان کی جانب سے مستقل غیر جانبداریی ، کا موقف اختیار کرنے کے20سال کی تکمیل کے موقع پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقل غیر جانبداری کے لئے وسطی ایشیائی ملک کا پابند عہد ہونا غیرجانبدار تحریک کے مجموعی رویہ سے بہت حد تک مماثل ہے ، کیوں کہ غیرجانبدار تحریک کا بنیادی مقصدبھی عالمی امن و سلامتی کا تحفظ رہاہے ۔ حامد انصاری نے کہا کہ غیرجانبدارانہ موقف اختیار کرنے کے بیس سال کے دوران ترکمانستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے اور دنیا میں امن وسلامتی کو فروغ دینے کا پابند رہا ہے ۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ ترکمانستان کے دوران ہم نے مشترکہ مستقبل کے اپنے نظریہ کو دہرایا ہے ۔ کل ہم ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، ہندوستان( تاپی) گیس پائپ لائن کا افتتاح کریں گے اور دونوں ملک اسے اپنی معاشی بات چیت کا کلیدی ستون تسلیم کرتے ہیں ۔ ان کا یہ موقف غیر جانبداری کے معاشی پہلو پر ترکمانستان کے زور سے مطابقت رکھتا ہے ۔

India to work with Turkmenistan to tackle extremism: Ansari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں