ہند و پاک کو مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے - ناصر جنجوعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-18

ہند و پاک کو مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے - ناصر جنجوعہ

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو ماضی میں پھنسے رہنے کے بجائے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا ۔ ہندوستانی روزنامہ ہندوستان ٹائمس کو دئیے گئے ایک انٹر ویو میں جنجوعہ نے کہا کہ ہمیں مستبقل کے حوالے سے خود سوچنا ہوگا ہم اپنے بچوں کے لئے یہ نہیں چھوڑ سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو ماضی میں پ ھنسے رہنے کے بجائے مستقبل کے بارے مین سوچنا ہوگا ۔انہوں نے اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت دوول سے ملاقات کو دو طرفہ تعلقات کے لئے اچھی شروعات قرار دیا ۔ خیال رہے کہ رواں ماہ 6دسمبر کو ناصر جنجوعہ کی بنکاک میں ہندوستان کے نیشنل سیکوریٹی ایڈ وائزر اجیت دوول سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد ہندوستان کی وزیر خارجہ نے پاکستان میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کی ، اسی دورے میں انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم اور مشیر امور خارجہ سے ملاقاتوں کے بعد پریس بریفننگ میں دونوں ممالک میں مذاکرات بحالی کا اعلان کیا۔ بنکاک میں ہونے والے ملاقات کے بارے میں ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہم نے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ، اجیت دوول اور میں نے ایک دوسرے کے ساتھ آرام دہ محسوس کیا اور احساس ہوا کہ ہم ایک ساتھ کام کرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے نواز شریف نے ناصر خان جنجوعہ کو رواں سال اکتوبر کے آخر ہی میں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا ہے ، ان کی تقرری سے صرف تین ہفتہ قبل ہی وہ فوج سے لیفٹننٹ جنرل کے رینک پر سبکدوش ہوئے تھے، ریٹائرمنٹ سے پہلے وہ سدرن کمانڈر بلو چستان کے کور کمانڈر تھے، تجزیہ کار ناصڑ خان کی قومی سلامتی کا مشیر مقرر کئے جانے وک ہندوستان کے نیشنل سیکوریٹی اڈوائزر اجیت ددوول کے مقابلے میں اہم پیشرفت قرار دیتے رہے ہیں ۔
اسلام آباد سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب پاکستان، ہندستان کے ساتھ اچھے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور یہاں ایک علاقائی میتنگ میں وزیر خارجہ سشما سوراج کی موجودگی علاقہ میں امن و استحکام کی مشترکہ خواہش کو مستحکم کرے گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ایک اعلیٰ معاون نے آج یہ بات کہی۔ وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے رخصت پذیر ہندوستانی ہائی کمشنر آئی سی اے راگھون سے وداعی ملاقات کے دوران ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سشما سوراج کی شرکت کو ایک خوش آئند علامت قرار دیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے پاکستان، ہندوستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات قائم کرنے کو اہمیت دیتا ہے ۔ طارق فاطمی نے امید ظاہر کی کہ آنے والے ہندوستانی ہائی کمشنر بھی دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی فروغ کو جاری رکھیں گے ۔ سوراج نے گزشتہ ہفتہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے افغانستان پر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کی۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنے پاکستان ہم منصب سرتاج عزیز سے مذاکرات کئے ۔ اس میٹنگ میں دونوں ممالک نے جامع باہمی مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے معتمدین خارجہ آئندہ ماہ مذاکرات کی تفصیلات طئے کرنے کے لئے دہلی میں ملاقات کریں گے ۔

Leave the past behind and move forward, Janjua tells India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں