منصف نیوز بیورو
ٹی آر ایس جو بلدیہ حیدرآباد پر قبضہ کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور اس کے قائدین شہر میں زبردست مہم پر لگے ہوئے ہیں۔ اس کا اثر واضح طورپر نظر آرہا ہے ۔ ایک تازہ سروے کے مطابق ٹی آر ایس کے موقف میں کافی بہتری پیدا ہوئی ہے ۔ سروے کے مطابق ٹی آر ایس کو150کے منجملہ67نشستیں حاصل ہوں گی 8دن قبل جو سروے کیا گیا تھا اس میں52نشستیں بتائی گئی تھیں ۔ انتخابی اعلمایہ سے قبل ہی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے عملاً مہم شروع کردی گئی ہے۔ ٹی آر ایس کی مہم کی باگ ڈور کے ٹی آر نے سنبھال لی ہے اور وہ روزانہ شہر میں ترقیاتی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔ تازہ سروے کے مطابق مجلس کو36، بی جے پی۔ تلگو دیشم اتحاد کو29، کانگریس کو13، جب کہ پانچ آزاد یا دیگر امید وار منتخب ہوسکتے ہیں ۔ ٹی آر ایس میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کو بھی حاصل کرنے کے لئے جدو جہد کررہی ہے۔ ان دونوں عہدوں کے لئے بالراست مقابلہ ہے ۔ کونسلرس ووٹ کے ذریعہ دونوں کا انتخاب کریں گے ۔ اس سے قبل راست میئر کا انتخاب بھی عمل میں آیا تھا لیکن ایک آرڈیننس کے ذریعہ طریقہ کار میں تبدیلی لائی گئی ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر سے تعلق رکھنے والے چار وزراء کو ہدایت دی ہے کہ وہ کرو یا مرو پالیسی اختیار کرتے ہوئے ٹی آر ایس کو زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لئے جدو جہد کرے ۔ ورنگل کے ضمنی انتخابات کے موقع پر ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر نے انتخابی مہم کی ذاری سنبھالی تھی اور وہ تجربہ کامیاب رہا۔ شہر میں بھی مہم کی ذمہ داری کے ٹی آر نے ہی سنبھالی ہے ۔ پارٹی نے ایک حکمت عملی تیار کی ہے اور اس کی توجہ شہر اور مضافاتی علاقوں پر ہے ، ایسے علاقوں پر زیادہ زور دیاجارہا ہے جہاں ماضی اور حال میں اپوزیشن کا طاقتور موقف رہا ہے اور اب بھی ہے ۔ اس علاقہ میں کئی ترقیاتی پروگراموں کے لئے سنگ بنیاد رکھے گئے ہیں ۔ پینے کے پانی اور دیگر پروگرام کو رو بعمل لانے میں تیزی پید اکی جارہی ہے ۔ کانگریس کی جانب ایڑی چوٹی کا زور لگایاجارہا ہے لیکن چند ہی قائدین مہم میں شامل دیکھے جارہے ہیں ۔ بی جے پی اور تلگو دیشم اتحاد بھی سر گرم ہوگیا ہے ۔ نشستون کی تقسیم ابھی باقی ہے جب کہ دونوں پارٹیوں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس ابھی منعقد نہیں ہوا ۔ بی جے پی اور تلگو دیشم نے حلقوں کی نشاندہی کرلی ہے لیکن بعض ایسے حلقے ہیں جس پر دونوں جماعتیں اپنا دعویٰ پیش کررہی ہیں ۔ مرکزی مملکتی وزیر بنڈارودتاتریہ انتخابات کے نگران کار ہے۔ ٹی آر ایس کھلے طور پر مجلس سے اتحا دکرنا نہیں چاہتی لیکن خفیہ طور پر مفاہمت کی جائے گی ۔ نئے شہر میں ایسے علاقے جہاں کہ مسلمانوں کی قابل لحاظ تعداد ہے وہاں اندرونی طور پر ٹی آر ایس کی تائید کی جائے گی ۔ بتایاجاتا ہے کہ بلدیہ کے انتخابات17جنوری یا22تا24جنوری منعقد ہوں گے ۔ اس تعلق سے اعلامیہ اندرون ایک ہفتہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ حیدرآباد ہائی کورٹ میں اس سلسلہ میں ایک مقدمہ کے باعث انتخابی اعلامیہ جاری نہیں کیا جاسکا۔ ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں ہری جھنڈی دکھادی ہے ۔ بوگس ووٹوں کے تعلق سے الیکشن کمیشن نے ہائی کورت کو تیقن دیا ہے کہ وہ تقریبا9رہنے کے باوجود انہیں رائے دہی کا موقع دیاجائے گا۔
GHMC elections, TRS to expect 67 seats
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں