یو این آئی
آندھر اپردیش میں سنسنی پھیلانے والے کال منی معاملہ میں ملو ث ملزمین خود سپردگی کے بارے میں غور کررہے ہیں ۔ اس معاملہ میں متاثرین سے بڑے پیمانہ پر شکایات ملنے اور اس پر اسمبلی میں مباحث کو دیکھتے ہوئے ملزمین کو جلد پکڑنے کے لئے پولیس اقدامات کررہی ہے ۔ اس معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد سے چار ملزمین فرار ہیں۔ اہم ملزم اے پی ٹرانسکو کے ڈی ای ستیہ نندم ، سی سرینواس ، پی سریکانت ، وی سریکانت خود سپردگی کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ ان کے ساتھیوں نے کود سپردگی کی انہیں صلاح دی ہے ۔ یہ افراد دس دنوں سے فرار ہیں ۔ اسی دوران ریمائنڈ میں دئیے گئے سری رام مورتی اور راجیش کو دوبارہ تحویل میں لینے کی پولیس کوشش کررہی ہے ۔ اسی دوران وجئے واڑہ کے ڈی سی پی کالی داس نے کہا کہ کال منی معاملہ میں350شکایتیں پولیس کو ملی ہیں ۔ پولیس نے57معاملات درج کرلئے ہیں اور50افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید ملزمین کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Absconding Accused trying to surrender in Call Money Sex Scam Case
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں