برطانیہ مودی کے دورہ میں عدم رواداری کا مسئلہ اٹھائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-06

برطانیہ مودی کے دورہ میں عدم رواداری کا مسئلہ اٹھائے گا

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ، وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر ریٹنگ ایجنسی موڈی کے تجزیہ کا مسئلہ اٹھائے گا ، جس میں ہندوستان میں کشیدگی میں اضافہ کا ذکر کیا گیا ہے ۔ عالمی ادارہ نے کہا تھا کہ اس سے دنیا بھر میں ہندوستان کی ساکھ متاثر ہوگی۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ آئندہ ہفتہ برطانیہ میں مودی کے پہلے دورے کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ہندوستانی معیشت کے فروغ کے لئے نریندر مودی کے منصوبوں کے تناظر میں اس تجزیہ کو اٹھائیں گے ۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا بات چیت میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور انسانی حقوق کے موضوعات اٹھائے جائیں گے ۔ ہیمنڈ نے دولت مشترکہ کے دفتر میں دورے سے قبل کی بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے ہمیشہ باہمی دلچسپی کے مسائل اٹھائے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم کیمرون ریٹنگ ایجنسی موڈی کے ہندوستان کے بارے میں تجزیے سے متعلق مسائل کے بارے میں بات کریں گے ۔

UK to raise Moody's 'ethnic tensions' report during Modi visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں