پاکستان جہاد کا بانی - شیوسینا ترجمان سامنا کا اداریہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-24

پاکستان جہاد کا بانی - شیوسینا ترجمان سامنا کا اداریہ

ممبئی
یو این آئی
شیو سینا کے ترجمان سامنا کے تازہ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جیسا ملک، جہاد جیسی دہشت گرد تنظیم کا خالق ہے جو اب عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے ۔ اداریہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو امریکہ جیسے ملک کی تائید حاصل رہی۔ پیرس میں آئی ایس کے حملوں کے بعد اقوام متحدہ نے دہشت گردوں کے خلاف عالمی جنگ کا اعلان کیا ہے، یہ یوروپی ممالک کی خود غرضی کے سوا کچھ نہیں ہے ، ہندوستان کو اسے سمجھنا چاہئے ۔ آئی ایس کے خلاف اقوام متحدہ کی لڑائی دنیا کی سلامتی اور اس کے امن کے لئے نہیں بلکہ خود اپنے امن و سلامتی کے لئے ہے ۔ ہندوستان گزشتہ60برسوں سے دہشت گردی کے مسئلہ کا سامنا کررہا ہے ۔ اقوام متحدہ نے اس پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کیوں نہیں کیا ۔ سامنا نے لکھا کہ اقوام متحدہ شیر یا ببر نہیں ہے بلکہ بکری ہے اور امریکہ و یوروپی ممالک کے اشاروں پر کام کرتا ہے ۔ اب جب کہ پیرس پر حملے ہوئے ہیں تو اقوام متحدہ نے عراق و شام کے آئی ایس کے غلبہ والے علاقوں کو تباہ کرنے کے لئے عالمی جنگ کا اعلان کردیا۔

Pakistan is founder of 'Jihad, says 'Saamna'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں