بہار میں آئندہ سال سے شراب پر پابندی - نتیش کمار کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-27

بہار میں آئندہ سال سے شراب پر پابندی - نتیش کمار کا اعلان

پٹنہ
یو این آئی
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاست میں آئندہ مالی سال سے ہر قسم کی شرا ب پر پابندی عائد کردینے کا اعلان کیا ہے۔ کمار نے یوم نشہ بندی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم اپریل2016ء سے ریاست میں مکمل نشہ بندی نافذ ہوگی ۔ ہر قسم کی شراب پر مکمل امتناع عائد کرنے کے اس فیصلہ سے ریاست کے خزانہ کو تقریبا4,000کروڑ روپئے سالانہ کا خسارہ ہوگا ۔ بہار میں شراب کی فروخت پر مکمل امتناع کے وعدہ کا احترام کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ یہ فیصلہ لعنت کی وجہ سے خواتین کو ہونے والی مصیبتوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس فیصلہ سے ریاستی خزانہ کو بھاری نقصان ہوگا لیکن ان کی حکومت مالیہ کہ فراہمی کے دیگر وسائل کے دیگر امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بہار شراب کی فروخت پر مکمل امتناع عائد کرنے میں گجرات کے بعد دوسری ریاست ہے۔ نتیش کمار نے کہا کہ شراب بالخصوص تلخ شراب جو دیسی ساختہ ہوتی ہے صحت کے لئے ہلاکت خیز ہوتی ہے یہ غریب خاندانوں کے لئے تباہ کن ہے ۔

Liquor ban in Bihar: Nitish Kumar announces ban from April next year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں