قومی سطح پر غیر بی جے پی اتحاد قائم کرنے جنتادل یو کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-17

قومی سطح پر غیر بی جے پی اتحاد قائم کرنے جنتادل یو کوشاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بہار کے انتخابات میں شاندار فتح سے سرشار جنتادل یو نے آج اپوزیشن جماعتوں کو نریندر مودی حکومت کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔ جنتادل یو نے کہا کہ ریاستوں میں انتخابات ملک میں غیر بی جے پی دور کے لئے آواز دے رہے ہیں۔ اس بات کی نتیش کمار نے بہار اسمبلی کے انتخابات میں اپوزیشن کی فتح کو نریندر مودی کے مقابل ایک قومی متبادل قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں شخصی مقابلہ میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی شخصیت سے بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور قوم کی قیادت کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تاہم بہار جنتادل یو کے صدر بشیشیتھا نارائن سنگھ نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا وہ مل جل کر قومی سطح پر ایک قیادت کو ابھاریں جس طرح بہار میں نتیش کمار کی قیادت کو ابھارا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو ایک مثال بناتے ہوئے تمام پارٹیوں کو پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف ایک آواز بننے کے لئے ایک اقل ترین پروگرام پر متحد ہونا چاہئے ۔ چانہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کا ایجنڈہ فرقہ وارانہ ہے تو یہ ملک کے لئے بہتر نہیں ہے ۔ یہی اشارے بہار کے لئے بہتر ثابت ہوئے ۔ بہار کے نتائج سے تمام علاقائی جماعتیں خوش ہیں ۔ قبل ازیں جس طرح غیر کانگریسی سیاسی جماعتوں اتحاد قائم ہوا تھا، غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کو بھی اسی طرح منظم ہونا چاہئے ۔

JD-U pitch for national-level anti-BJP pact

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں