81 شہروں میں واٹر سیوریج کے لیے 5700 کروڑ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-17

81 شہروں میں واٹر سیوریج کے لیے 5700 کروڑ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ٹاملناڈو، مدھیہ پردیش ، جھار کھنڈ، اوڈیشہ اور میزورم کے81شہر5,700کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے تاکہ پینے کے پانی کی سربراہی اور موریوں کے کنکشن سمیت بنیادی سہولتوں کو بہتر بنایاجاسکے ۔ یہ سرمایہ کاری جاریہ سال کے لئےAtal Misson for Rajuventation and Urban Transformation (AMRUT) کے تحت کی جائے گی ۔ وزارت شہری ترقی کے سکریٹری مدھو سدن پرساد کی زیر صدارت ایک بین وزارتی اعلیٰ کمیٹی نے مذکورہ پانچ ریاستوں کے سالانہ ایکشن پلانس کو منظوری دی ہے ۔ وزارت شہریت رقی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ2,440کروڑ روپے کی مرکزی امداد دی جائے گی جبکہ باقی رقم ریاستی حکومتوں اور مقامی بلدیات کو اکٹھا کرنی ہوگی ۔ ان81شہروں کی نصف آبادی پینے کے پانی کی سربراہی اور سیوریج کنکشن نہیں رکھتی۔ مجموعی رقم کے منجملہ4,290کروڑ روپے53شہروں میں پینے کے پانی کی سربراہی کے گھریلو کنکشن کی فراہمی اور سربراہی آب وک بہتر بنانے کے لئے صرف کئے جائیں گے ۔

81 cities to invest over Rs 5700 crore in water, sewerage system

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں