1/نومبر سرینگر پی۔ٹی۔آئی/یو۔این۔آئی
سری نگر میں 7نومبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں7نومبر کو مجوزہ ریالی کے متوازی سخت گیر حریت کانفرنس کے قائد سید علی شاہ گیلانی کی جانب سے7نومبر کو ریالی منعقد کرنے کے منصوبہ پر کئی علیحدگی پسند قائدین کو مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ گیلانی کی متوازی ریالی کو ناکام بنانے کے لئے حکومت نے علیحدگی پسند قائدین کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کردی ہے۔ جہاں حیرت چیر مین گیلانی اور ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ بدستور اپنی رہائش گاہوں پر نظر بند ہیں وہیں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک سمیت کئی دیگر علیحدگی پسند لیڈران کو حراست میں لیا جاچکاہے ۔ جے کے ایل ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے کل شام دیر گئے مسٹر ملک سمیت درجنوں دوسرے لیڈران و اراکین کو گرفتار کرلیا جب کہ کئی لیڈران و اراکین کے گھروں پر چھاپے ڈالے گئے ہیں اور کئی ایک کاتھانوں اور کیمپوں میں حاضر ہونے کے لئے کہا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فرنٹ چیر مین جو کئی روز سے سخت علیل ہیں اور گردوں نیز گردن کی تکلیف میں مبتلا ہیں کو گھر پر چھاپ مار کر گرفتارکیا جب کہ فرنٹ کے نائب چیر مین شوکت احمد بخشی، ڈپٹی چیف آرگنائزر میر سراج الدین داؤد، سینئر مزاحمتی رکن محمد امین مغلور، زونل آرگنائزر بشیر احمد کشمیری، ضلع صدرگاندر بل بشیر احمد راتھر( بویا) ضلع صدربڈگام گلزار احمد پلوان ، ضلع سکریٹری گاندر بل مشتاق احمد کو رگ وغیرہ کو بھی گھرون سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پولیس نے زونل صد ر نور محمدکلوال، زونل سینئر نائب صدر محمد یاسین بٹ، ضلع صدر پلوامہ جاوید احمد بٹ و ذمہ دار محمد الطاف رینہ کو گھروں پر چھاپے ڈالے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فرنٹ لیڈران کو حراست میں لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن بتایاجارہا ہے کہ انہیں ملین مارچ میں شرکت کرنے سے روکنے کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ سید علی گیلانی کی قیادت والی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر کو کل رات دیر گئے ان کے گھر سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ ان کے کنبے نے الزام عائد کیا کہ ایک پولیس پارٹی انہیں گرفتار کر کے لئے گئی اور انہیں اپنا فون تک ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ دریں اثناء حریت چیر می گیلانی اور ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ بدستور اپنی رہائش گاہوں پر نظر بند ہیں ۔Crackdown against separatists to foil 'Million March'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں