پی ٹی آئی، یو این آئی
انتخابات کے دوران نتیش کمار کی تائید کرنے والے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے بہار میں عظیم اتحاد کی کامیابی پر جنتادل یو لیڈر نتیش کمار کو مبارکباد پیش کی۔ کجریوال نے اپنے ہندی میں ٹوئٹر پوسٹ میں بہار میں مہا گٹھ بندھن کی فتح کو تاریخی کامیابی قرار دیا ۔ کجریوال نے بہار اسمبلی انتخابات کو نفرت کی سیاست کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بیرون ممالک گھومنا چھوڑ کر حکومت چلانے پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ کجریوال نے بہار میں عظیم اتحاد کی جیت پر نتیش کمار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتیجہ نفرت کی سیاست کرنے والوں کے گال پر طمانچہ اور واضح پیغام ہے کہ اگر مستقبل میں اس طرح کی پھر کوشش کی گئی تو ایسے لوگوں کا پوری طرح صفایا کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہا ملک میں حال میں عدم رواداری کا جو ماحول بنایا گیا ہے وہ دور کیاجائے گا۔ انہوں نے نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ پر تنقید کرت ہوئے کہا کہ جو غرور و تکبر کانگریس کو کئی برسوں تک حکومت کرنے پر آیا تھا وہ ان دونوں میں ایک سال کے اندر آگیا ہے ۔ عوام نے دونوں کے تکبر کو مٹی میں ملا دیا ہے ۔ کجریوال نے کہا کہ نریند ر مودی کے کام کاج اور ان کے طور طریقے کار بہار الیکشن کے نتائج پر اثر پڑا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم اب بیرون ملک کے دورے رد کرتے ہوے گھومنا بند کریں اور حکومت چلانے پر توجہ دیں گے کیوں کہ مرکزی حکومت کا برا حال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان نتائج کے ذریعہ عوام کا پیغام ہے کہ مرکز مین وزراء کو کام کرنے کی آزادی دی جائے ۔ چیف منسٹر دہلی نے کہا کہ امید ہے کہ اب دہلی میں منتخب حکومت کو کام کرنے دیاجائے گا۔ دیگر ریاستوں میں بھی مرکز کی مداخلت بند ہوگا اور الیکشن سے پہلے اعلان کردہ بہار پیاکیج کو ریاست کی ترقی کے لئے جلد سے جلد جاری کیاجائے گا۔
'A Slap For BJP's Dirty Hate Politics': Arvind Kejriwal On Bihar Verdict
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں