بچوں کی شدت پسندی پر پاسپورٹ بلاک کی درخواست دیں - برطانوی وزیراعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-20

بچوں کی شدت پسندی پر پاسپورٹ بلاک کی درخواست دیں - برطانوی وزیراعظم

لندن
رائٹر
برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج کہا کہ جن والدین کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ ان کا بچہ شدت پسند تنظیموں کے اثر میں آکر ان میں شامل ہوسکتا ہے ، وہ16اور17سال کے اپنے بچوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔ کیمرون نے کہا کہ شدت پسند تنظیموں کے اثر میں آکر بڑی تعداد میں نوجوانوں شام اور عراق جارہے ہیں اور اسی کو روکنے کے لئے برطانیہ میں والدین حکومت کے سامنے اپنے بچوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کو شکست سے دو چار کرنا ان نسل کا سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ اس نئے نقطہ نظر کا ایک اہم حصہ ہے کہ تمام والدین اپنے بچوں کو شدت پسند تنظیموں کے زیر اثر آنے سے محفوظ رکھیں اور اس میں عوامی اداروں کو بااختیار بنانے اور ضروری مشورہ دینے کے لئے تعاون فراہم کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ پولیس کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شدت پسندی کا سامنا کرنے کے سلسلہ میں گرفتار ہونے والے138افراد میں سے156شام سے وابستہ تھے جن میں56افراد کی عمر20سال سے کم تھی۔
لندن سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے شدت پسندی اور داعش کے خلاف نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو تنظمیں برطانیہ میں شدت پسندی کے خاتمے کے لئے کوششیں کررہی ہیں حکومت ان کی معاونت کے لئے50لاکھ پاؤنڈ کا فنڈ دے گی ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پچاس لاکھ پاؤنڈ کی رقم سے ملک بھر میں زمینی سطح پر تنظیموں کا نیٹ ورک تیار کیاجائے گا۔ ایسی تنظیمون کو ان کی وسعت کے مطابق امداد فراہم کی جائے گی اور شدت پسندوں کے پروپیگنڈہ کا مقابلہ کرنے کے لئے متبادل مواد کی تخلیق میں ان کی مدد کی جائے گی۔ اس میں سوشیل میڈیا، ویب سائٹس اور دیگر تکنیکی سطح کی تربیت بھی شامل ہے ۔ کیمرون نے کہا کہ ہمیں شدت پسندی اور وہ نظریات جو اس کو پروان چڑھاتے ہیں کا منظم طریقہ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ جھوٹ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی تباہ کاریوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ ہمیں اسے آغاز ہی میں روکنا ہوگا ، نفرت کے اس بیج کو لوگوں کے ذہنوں میں بونے سے پہلے ختم کرنا ہوگا اور اس کی افزائش کے لئے آکسیجن پہنچانے والے راستوں کو مسدود کرنا ہوگا۔

UK to Block Teenagers' Passports to Stop Them Joining Terrorists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں