ہندوستان اور افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستحقہ مقام کا مطالبہ - سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-28

ہندوستان اور افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستحقہ مقام کا مطالبہ - سشما سوراج

ہندوستان نے منگل کے دن آفریقی قائدین کے مجمع میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں جلد اصلاحات کی پر زور وکالت کی اور کہا کہ ہندوستان اور آفریقہ کو عالمی ادارہ میں ان کے مستحقہ مقام سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے جنہوں نے نئی دہلی میں تیسری ہند۔ آفریقہ فورم چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا، ہندوستان اور آفریقہ کو در پیش دہشت گردی کی لعنت کا بھی حوالہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مملکتی عناصر اور سرحد پار دہشت گردی کی اس برائی نے نئی جہت اختیار کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، آفریقہ ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے عوام پر مرکوز اپروش کا پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اور آفریقی جملہ آبادی تقریبا2.5بلین کی ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود ان دو ممالک کو عالمی حکمرانی کے اداروں میں مناسب نمائندگی نہیں مل پاتی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آٖفریقہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ان کے مستحقہ مقام سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔ انہوںنے کہا کہ اس بات کا کیا جواز ہوسکتا ہے کہ پورے آفریقی بر اعظم کو اور ایک ملک کو جو دنیا کی1/6آبادی کی نمائندگی کرتا ہو ، حکمرانی کے ڈھانچہ سے دور رکھاجائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دیرینہ مسئلہ کے ٹھوس نتیجہ کے حصول کے لئے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا70واں اجلاس مناسب و موزوںہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب ہندوستان نے آج کہا کہ عالمی سطح پر دہشت گرد گروپس کے درمیان روابط کے نتیجہ میں دہشت گردی کی لعنت پھیلی ہے۔ ہندوستان نے انٹلیجنس تبادلہ اور تربیت کے ذریعہ اس برائی سے نمٹنے54آفریقی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میںنشست کے لئے ہندوستان کے موقف کی پرزور وکالت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آٖفریقہ کی جملہ آبادی تقریبا2.5بلین ہوتی ہے ۔ انہیں زیادہ دیر تک ان کے مستحقہ مقام سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی ممالک کو دہشت گردی کی بڑھتی لعنت کا سامنا ہے ۔ غیر مملکتی عناصر اور سرحد پار دہشت گردی نے ایک نیا پہلو اختیار کرلیا ہے اور یہ چیلنج بہت بڑا ہوگیا ہے ۔ یہ امن اور استحکام کی نفی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری ، بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جامع کنونشن جلد اختیار کرنے تعاون کرے گی ۔ سشما سوراج نے توانائی، تجارت اور سلامتی جیسے شعبوں کا ذکر کیا جہاں فریقین ایک دوسرے کا تعاون کرسکتے ہیں ۔

India, Africa cannot be excluded from UN Security Council: Sushma Swaraj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں