فاتح انٹارٹکا ہندوستانی سائنس داں ظہور قاسم کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-21

فاتح انٹارٹکا ہندوستانی سائنس داں ظہور قاسم کا انتقال

syed-zahoor-qasim
نئی دہلی
یو این آئی
ممتاز ہندوستانی سائنسداں پدم بھوشن پروفیسر سید ظہور قاسم کا آج یہاں انتقال ہوگیا ۔ انٹارٹکا کی اولین ہندوستانی مہم جوئی کے لیڈر مرحوم قاسم92برس کے تھے۔ تدفین آج ہی جامعہ قبرستان میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی۔ جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروفیسر قاسم نے1981-82میں منجمد بر اعظم انٹارٹکا کی مہم جوئی کی اور آئندہ7مہمات کی کامیاب اور منظم رہنمائی کی۔ قومی اور بین الاقوامی جریدوں میں ان کے200سے زیادہ اوریجنل تحقیقی مقالات کی اشاعت عمل میں آئی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں1982میں انہیں پدم بھوشن کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔ پروفیسر قاسم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے آبنائے قدیم میں نمایاں اور منفرد حیثیت رکھتے تھے انہوں نے1949میں بی ایس سی مکمل کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہی1951میں زولوجی میں ایم ایس سی کیا ا ول پوزیشن کے ساتھ کامیاب ہوئے ۔ پروفیسر قاسم نے1951ء میں ہی یونیورسٹی کی زولوجی کے شعبے میں بحیثیت لیکچر ر تدریسی ذمہ داری سنبھالی تھی ۔ اے ایم یو نے2009میں پروفیسر قاسم کو لائف سائنس کے لئے سر سید احمد خان انٹر نیشنل ایوارڈ سے نوازا تھا۔ پروفیسر قاسم نے اس ایوارڈ کی رقم( 3لاکھ روپے) یونیورسٹی کو عطیہ میں دے دی تھی تاکہ یونیورسٹی کے سائنس گریجویٹ کے مستحق طالب علموں کے لئے اکیڈمک ایوارڈ اور اسکالر شپ کا سلسلہ شروع کیا جاسکے ۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ نے غمزدہ کنبے کے ساتھ دلی تعزیت کی اور کہا کہ پروفیسر قاسم کا انتقال ملک و ملت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

Prof Zahoor Qasim, Leader of India’s First Antarctica Mission, Passes Away

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں