مشاعر مقدسہ میں گیس سلینڈر کے استعمال پر امسال بھی پابندی برقرار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-04

مشاعر مقدسہ میں گیس سلینڈر کے استعمال پر امسال بھی پابندی برقرار

ریاض
سعودی پریس ایجنسی
مشاعر مقدسہ ، منیٰ مزدلفہ اور عرفات میں کھانا گرم کرنے، چائے بنانے کے لئے گیس سلنڈر کے استعمال پر اس سال حج موسم1436ء میں پابندی برقرار رکھی جائے گی۔ اس بات کی منظوری نائب خادم حرمین شریفین وزیر داخلہ و سربراہ اعلیٰ حج کمیٹی شہزادہ محمد نایف بن عبدالعزیز نے جاری کردی۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی احسن شکل میں نافذ کرائیں اور پابندی توڑنے والوں کے لئے مقررہ سزا دینے کا اہتمام کریں۔ گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی ضیوف الرحمن کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لگائی گئی ہے ۔ محکمہ شہری دفاع کے ڈائرکٹر جنرل سلیمان العمرو نے بتایا کہ اس پابندی کی بدولت گزشتہ برسوں کے دوران ضیوف الرحمن مشاعر مقدسہ کی عمارتوں اور خیموں میں آتشزدگی کے حادثات سے محفوظ ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام سیکوریٹی اداروں کو تاکید کردی گئی ہے کہ وہ مشاعر مقدسہ گیس سلنڈر نہ لیجانے دیں اور اس سلسلے میں شہری دفاع کی گشتی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

no gas cyliner during hajj this year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں