دور حاضر میں فلم کے معیار پر اداکاروں کو ترجیح - قادر خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-15

دور حاضر میں فلم کے معیار پر اداکاروں کو ترجیح - قادر خان

kader-khan
نئی دہلی
آئی اے این ایس
بزرگ اداکار و کہانی کار قادر خان نے کہا ہے کہ آج کے دور میں لوگ کسی فلم کی پختگی اور کمال پر غور نہیں کرتے، بلکہ صرف سلمان خان یا شاہ رخ خان جیسے سوپر اسٹار کو دیکھتے ہیں ۔ اداکار نے آئی اے این ایس کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں لوگ کسی فلم کی لطافت اور کمال کو نہیں دیکھتے ۔ وہ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ اس میں شاہ رخ خان یا سلمان خان ہیں یا نہیں ۔ اس کی وجہ سے کئی اچھی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوجاتی ہیں ۔ میں یہ اپیل کروں گا کہ اگر فلم کا مواد اچھا ہو تو اسے سلمان یا شاہ رخ خان کی فلم جیسا تصور کیاجائے۔ واضح رہے کہ قادر خان طویل عرصہ بعد بالی ووڈ میں واپس ہورہے ہیں ۔ ان کی آنے والی فلم کا نام"ہوگیا دماغ کا دہی" رکھا گیا ہے ۔ فلم انڈسٹری میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں زبردست تبدیلیان آئی ہیں ، جن میں فلم رائٹنگ اور معیار بھی شامل ہے ۔ یہ بات نہیں ہے کہ فلم انڈسٹری کا معیار گر گیا ہے لیکن یقینا کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ حالیہ عرصہ میں بالی ووڈ میں کئی با صلاحیت ہدایت کار جیسے راج کمار ہیرانی ، وشال بھردواج اور کبیر خان نے قدم رکھا ہے ۔

Stars now preferred over content in movies: Kader Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں