راجستھان میں بقر عید کی تعطیل منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-15

راجستھان میں بقر عید کی تعطیل منسوخ

جئے پور
یو این آئی
حکومت راجستھان نے بقرعید کی تعطیل منسوخ کرنے کے احکام جاری کردئیے ۔ مسلمانوں کی جانب سے اس پر شدید اعتراض کیا گیا اور عدالت سے رجوع ہونے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے25ستمبر کو بی جے پی کی علامتی شخصیت اور آر ایس ایس کے نظریہ ساز دین دیال اپادھیائے کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر اسکولوں اور کالجوں کو خون کے عطیہ کیمپس منعقد کرنے کی ہدایت دی ۔ اسی دن بقرعید ہے جس کی عام تعطیل ہوتی ہے لیکن وسندھرا راجے حکومت کی ہدایت کے بعد یہ تعطیل اس سال نہیں رہے گی ۔ حکومت نے واضح طور پر کالجوں کو ہدایت دی کہ وہ اس دن تعطیل کا اعلان نہ کریں ۔ حکومت کے اقدام پر مسلمانوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔ فورم برائے جمہوریت و فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے وابستہ جہد کار پروفیسر سلیم انجینئر نے حکومت کے اقدام کو زعفرانیت کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر جمہوری ہے اور ملک کے سیکولر اور جمہوری اقدار کے خلاف ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ مسلم ٹیچرس اگر چاہیں اس دن رخصت لے سکتے ہیں لیکن مسلم گروپوں نے کہا ہے کہ احکام میں یہ بات شامل نہیں ہے ۔ مسلم گروپوں نے اس اقدام کے خلاف عدالت جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

No holiday for Muslim employees in Rajasthan this Bakr Eid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں