چندرا شیکھر راؤ نے وفد کے ارکان کے ساتھ تیاننمن اسکوائر اور دیوار چین کا نظارہ کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-09-15

چندرا شیکھر راؤ نے وفد کے ارکان کے ساتھ تیاننمن اسکوائر اور دیوار چین کا نظارہ کیا

حیدرآباد
یو این آئی
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ جس میں عہدیدار اور عوامی نمائندے شامل ہیں ، چین کے شہر شنژن پہونچے ۔ اس سے قبل کے سی آر ڈالیان میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے جلاس میں شرکت کرچکے ہیں اور چین کے مختلف صنعت کاروں سے تبادلہ خیال بھی کرچکے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے ساتھ شامل وفد نے شنژن روانہ ہونے سے قبل چین کے صدر مقام بیجنگ شہر میں عوامی دلچسپی کے مقامات کا بھی دورہ کیا ۔ بیجنگ تین ہزار سالہ قدیم شہر ہے ۔ یہ شہر قدیم و تاریخی مقامات کے علاوہ ماڈرن آرکٹیکٹ کے لحاظ سے بھی مشہور ہے ۔ اس شہر میں تیاننمن اسکوائر ، دیوار چین اور دیگر عوامی دلچسپی اور تاریخی مقامات ہیں۔ ان تمام مقامات کا چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے ساتھ وفد میں شامل افراد نے مشاہدہ کیا ۔ چیف منسٹر تیاننم اسکوائر بھی گئے۔ یہ شہر ممنوعہ کو علیحدہ کرنے والے گیٹ تیاننمن سے موسوم ہے ۔ یہاں انقلاب کے ہیروز کے مومنٹوز بھی ہین ۔ اس کے علاعہ چیر مین ماؤزی تنگ میموریل ہال ہے۔ تیاننمن اسکوائر کا شمار دنیا کے پانچ بڑے وسیع اسکوائرس میں ہوتا ہے ۔ یہ چین کی تاریخ کا اہم حصہ ہے ۔ بعد ازاں چیف منسٹر نے دیوار چین بھی دیکھنے کے لئے گئے جو دنیا کی سب سے بڑی دیوار ہے ۔ جو مٹی ، اینٹ پتھر، لکڑی اور دیگر چیزوں سے تعمیر کی گئی ۔ یہ دیوار ملک چین کے مشرق سے مغرب کی سرحد پر تعمیر کی گئی جس کا مقصد ڈاکوؤں اور حملہ آوروں سے ملک کو بچائے رکھنا تھا ۔ چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے ساتھ وفد کے ارکان نے ان دو مقامات پر دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا اور دلچسپی کے ساتھ ان تاریخی مقامات کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں ۔

KCR visits Tiananmen, Great Wall of China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں