منصف نیوز بیورو
مسلمانوں کو12فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیاجائے گا تاہم اس کے لئے بے ضابطہ نہیں بلکہ ایک با ضابطہ طریقہ کار اختیار کیاجائے گاج سکے لئے وقت درکار ہے ۔ یہ بات ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کلکٹریٹ کریم نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم تحفظات کے سلسلہ میں ایک کمیٹی جائزہ لے رہی ہے ۔ رپورٹ وصول ہوتے ہی تحفظات کا اعلان کیاجائے گا۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ انہوں نے ٹی آر ایس اقتدار کے اندرون چار ماہ مسلم تحفظات کا وعدہ کیا تھا تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وعدہ پر قائم ہیں ۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ میں اردو میڈیم اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات اوراردو زبان و تعلیم کے مسائل کے حل کابھی تیقن دیا ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر منسٹر اور ضلع کلکٹر کے یہاں اردو مترجم کے تقرر کی ضرورت ہے ۔ کے سی آر نے کہا کہ بد قسمتی سے چیف منسٹر کے دفتر ہی میں کوئی اردو مترجم نہیں ہے ۔ انہوں نے اپنے دفتر میں بھی اردو مترجم مقرر کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے اعلان کیا کہ وہ گرام جیوتی کے خطوط پر نگر جیوتی پروگرام، شہروں، اور بلدیات کی ترقی کے لئے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے مواضعات اور بلدیات کی بد تر صورتحال کے لئے سابق آندھرائی حکمراں ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے تلنگانہ کے مسائل کو آندھرائی وراثتی بیماری قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ حیدرآباد کے تحت حیدرآباد کے مسائل کے حل کے لئے200کروڑ لاگتی تجاویز عوام اور عوامی نمائندوں سے موصول ہوئیں جن کی منظوری عمل میں آئی اور منصوبہ بند طریقہ سے کام شروع کیا گیا ہے۔ کچرے کی نکاسی کے لئے2500آٹو رکشا اور مکانات کے لئے چالیس لاکھ پلاسٹک بیاگ مہیا کئے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد کو عالمی شہر بنانے اور ٹریفک مسائل حل کے لئے 21ہزار کروڑ روپے کے ٹنڈرس کی اجرائی عمل میں لائی۔ انہوں نے گرام جیوتی اور ریاستی منصوبوں کی مخالفت کرنے والوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ 35تا40ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر گرڈ کے ذریعہ آئندہ دو سال میں 90فیصد پانی کی سربراہی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بلا رکاوٹ برقی سربراہی کا دیرینہ خواب پورا ہوا ہے ۔ انہوں نے بعض سیاسی پارٹیوں اور اخبارات کی جانب سے ریاست لی مالی حالت کو دیوالیہ قرار دینے کی مذمت کی اور دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کی مالی حالت مستحکم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرائی حکمرانوں نے تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر کے معاملہ میں صرف کاغذائی کاروائی کی جس سے علاقہ تلنگانہ کو نقصان ہوا ۔ انہوں نے تمام آبپاشی پراجکٹس کی توسیع اور اصلاح کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ تلنگانہ میں دریائے گوداوری کے مکمل سروے کے بعد نئے پراجکٹسکی تعمیر کا منصوبہ تیار کررہے ہیں ۔ انہوں نے اندروانی اور پراہیتا پراجکٹس کی تکمیل اور توسیع پر توجہ مرکز کرنے کا تیقن دیا ۔ کے سی آر نے ضلع کریم نگر کے ویملو اڑہ، سرسلہ، حسن آباد اور مانا کنڈ ور حلقہ جات اسمبلی کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا اور آئندہ سال تک میڈیا نبر پراجکٹ کی تکمیل کا عزم ظاہر کی ا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں تلنگانہ اریگیشن پالیسی کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی تا پی جی مفت تعلیم کے منصوبہ کو کامیاب بنانے ، بعض فنی دشواریاں اور مرکزی قوانین رکاوٹ بنی ہوئی ہیں ۔ مرکزی اور ریاستی قوانین میں یکسانیت پید اکرنے منصوبہ بندی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے لئے انگلش میڈیم اسکولس کا قیام ضروری ہے ۔ انگلش میڈیام کے لئے تربیت یافتہ تجربہ کار اساتذہ کا تقرر بھی ضروری ہے ۔ اس منصوبہ پر مرحلہ وار کام کیاجائے گا۔ ایک ماہ کے اندر ماہرین تعلیم سے مشاورت کے بعد پالیسی تیار کی جائے گی۔ مرکز کی جانب سے اسمارٹ سٹی کے لئے مختلف شہروں کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاحال مرکز نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ۔ واضح اعلان کے بعد ریاستی حکومت بھی منصوبہ بندی کرے گی ۔ انہوں نے ریاست میں بارش کی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اضلاع کھمم، ورنگل، عادل آباد میں اچھی بارش ہوئی ہے ۔ انہوں نے ماہ ستمبر کے بعد منصوبہ بند ی کا اعلان کیا ۔ پریس کانفرنس میں ریاستی وزیر ای راجندر، و رکن پارلیمان ونود کمار، ٹی آر ایس ایم ایل ایز کے علاوہ کلکٹر اور دیگر موجود تھے۔
Telangana CM reiterates commitment to 12% quota for Muslims
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں