تسلیمہ نسرین کے ویزا میں ایک سال کی توسیع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-22

تسلیمہ نسرین کے ویزا میں ایک سال کی توسیع

نئی دہلی
یو این آئی
حکومت نے گستاخ بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کی ویزا کی مدت میں آج ایک سال کے لئے توسیع دے دی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی مداخلت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ۔ تسلیمہ کے ویزا کی مدت گزشتہ جولائی میں ختم ہوگئی تھی اور اب اسے مزید ایک سال کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق52سالہ تسلیمہ نے گزشتہ 2اگست کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بات چیت کی تھی جس کے بعد اس کے ویزا کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔ خیال رہے کہ تسلیمہ نسرین گزشتہ دو دہائیوں سے جلا وطنی کی زندگی گزار رہی ہے۔ انہیں2004ء سے ہندوستان میں با ضابطہ ویزا دیا جارہا ہے ۔ نسرین نے گزشتہ روز ویزا کی مدت گزر جانے کے باوجود اس میں توسیع کی اجازت نہ ملنے پر تشویش ظاہر کی تھی ۔

Taslima Nasreen's India visa extended by one year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں